2024 HED News Latest News

سموگ کی بنا پر پنجاب کے دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی

پالیسی کا اطلاق لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کے اٹھارہ اضلاع پر ہوگا پچاس فیصد ملازمین گھر پر رہ کر ان لائن فرائض سر انجام دیں گے

لاہور شہر کے بعض علاقے گرہن لاک ڈاؤن لر دئیے گئے جہاں سلیکڈ گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی انٹرمیڈیٹ تک ان لائن کلاسز کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے اساتذہ کیمپس جائیں گے اور وہاں سے ان لائن کلاسز لیں گے ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایس آنرز بارے کنفیوژن ہے کہ اس کے بارے ہر انتظامیہ۔کی تشریح اپنی اپنی ہے

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) سموگ سے پیدا شدہ صورتحال نے سارا نظام ہلا کے رکھ دیا ہے لاہور سب سے زیادہ متاثر شہر ہے جہاں اے کیو آئی (ائیر کوالٹی انڈکس ) ایک ہزار سے متجاوز ہے فضا اس قدر آلودہ ہے کہ لوگ بری طرح ناک اور گلے کی بیماریوں سے دوچار ہو رہے ہیں حکومت پنجاب اس بارے میں فوری اقدامات کر رہی ہے مگر اس سے کوئی بہتری نظر نہیں ا رہی پہلے چھوٹے بچوں کے پرائمری سکول کے لیے سکولوں کی بندش کا فیصلہ کیا پھر یہ انٹر میڈیٹ تک کلاسز بندش تک لے گئے یہ کہا گیا کہ سکولز بند کیے گئے اس کی تشریح یہ کی گئی کہ ان لائن کلاسز استاد اپنے کیمپس سے لیں گے پھر دوسرا حکم نامہ آیا ہے کہ تمام دفاتر میں سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں پچاس فیصد لوگ ورک فرام ہوم کریں گے باری باری تمام روٹیٹ کریں گے مگر اس بارے میں بھی ادارے کی انتظامیہ کی اپنی اپنی تشریح ہے ایسوسی آیٹ و بی ایس آنرز والے طلباء و طالبات آئیں گے اور وہاں درس و تدریس کا عمل ہوگا

Related posts

پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام دسمبر تک جاری رہے گا  شیڈول کا اعلان جاری ہوگیا

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی میں سابقہ ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس مانگنے والے مظاہرین پر ڈنڈوں کی بارش

Ittehad

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال لیکچررز میل سنیارٹی نمبر 1401 تا 1800 تک آج سیکریٹریٹ پہنچ گئےباقی تاحال پائپ لائن میں ہی ہیں

Ittehad

Leave a Comment