2024 HED News Latest News

پرموشن لینے کے لیے منافقت اور چھوٹ کا سہارا لینا پڑےگا پرفارما دیکھیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی )گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کی منتظر خواتین کو سپیشل پولیس کی جانب سے ایک پروفارما جاری کیا گیا ہے اور ڈائریکٹرز کی جانب سے ان ترقی کی لائن میں لگی خواتین کو یہی پرفارما پر کرنے کا کہا گیا ہے اور باقی انفارمیشن جو مانگی گئی ہیں وہ عام نوعیت کی ہیں اور حکومت کے ریکارڈ میں موجود بھی ہیں مگر جو ذرا ہٹ کے ہیں اور حکومتی اہلکاروں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ترقی پانے والے موجودہ سیاسی حکمرانوں کے مخالف تو نہیں اور کوئی ناپسندیدگی کا اظہار کر دے تو کیا اس کی ترقی ہو سکے یہ پہلو افسوس ناک ہے اپنی تیس پینتیس سالہ ملازمت کتنی حکومتیں آئیں اور گئیں وہ کس کس کو یقین دلاتے پھریں کہ وہ کس کے طرف دار ہیں ظاہر ہے کسی ایک پارٹی کو ووٹ تو دیتے ہیں کوئی پسند ناپسند بھی ہوتی ہے لیکن قدرتی طور پر یہاں یہ ہی لکھیں گے کہ کسی بھی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ریاست کے اہل کاروں سے جنہوں نے اس قسم کا پروفارما ڈیزائن کیا ہے غلط کیا ہے وہ ریاست کے دوسرے ملازمین کو منافقت اپنانے پر مجبور کر رہے ہیں

Related posts

چھتیس خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کی من پسند دستیاب آسامیوں پر تعیناتی پر مبارکباد

Ittehad

مرد اسسٹنٹ پروفیسر 1451 سے 1600 تک کی پی ایل ٹی اگلے بیج میں ہوگی

Ittehad

کالج اساتذہ کے لیے تنخواہوں کا نیا چارٹ

Ittehad

Leave a Comment