ایک دوسرے نوٹیفکیشن جو ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا کے مطابق صوبے بھر میں جلسے جلوس اور دیگر اجتماعات پر دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے
لاہور( نمائندہ خصوصی ) پنجاب حکومت نے اج شام دو نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں ایک محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کل 18 اکتوبر 2024 بروز جمعہ صوبے بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز و یونیورسٹیز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ایک دوسرا نوٹیفکیشن محکمہ ہوم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 18 اور 19 اکتوبر 2024 کو ہر قسم کے جلسے ،جلوس اور دیگر ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے