2024 Latest News Press Releases

بنگلہ دیش میں طالب علموں کے مظاہروں نے سارے ملک کو لپیٹ میں لے لیا  114 افراد ہلاک

کرفیو کا نفاذ اور فوج طلب کر لی گئی مظاہرین کو گولی مار دینے کا حکم جمعرات کو شروع ہونے والے ہنگامے شدت اختیار کر رہے ہیں سٹوڈنٹ رہنما ناہید اقبال نے کہ حکومت سے ساتھ مذاکرات میں شامل نہیں کریں گے میرٹ کی بحالی چاہتے ہیں

اپوزیشن پارٹی نیشنل پارٹی نے بھی سٹوڈنٹ مظاہروں کی سپورٹ کا اعلان کر دیا اپوزیشن رہنما رہول کبیر رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے

ڈھاکہ ۔۔الیکٹرونک میڈیا رپورٹ ۔۔گذشتہ جمعرات کو نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے لیے طالب علموں کی تحریک نے اب پورے بنگلہ دیش کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ہنگامے حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوتے نظر آ رہے ہیں سنگین صورتحال کو بھانپتے ہوئے حکومت نے کرفیو کا نفاذ کر دیا ہے مگر ہنگاموں کی شدت میں کمی نہیں لائی جا سکی انتظامی کنٹرول کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے آنسو گیس ۔ربر کی گولیاں فائر ہو رہی ہیں اور اب فوج کو حکم دیا ہے کہ مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے اب تک کی غیر مصدقہ اطلاعات کے 114 جبکہ حکومتی ذرائع کے مطابق,67 افراد ہلاک ہو چکے جبکہ ایک سو کے قریب پولیس اہلکار بھی زخمی ہو نے ہیں۔حکومت مخالفت اپوزیشن پارٹی نیشنل پارٹی نے بھی مظاہرین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور اس پارٹی کے ایک رہنما رہول کبیر رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے حکومت نے اس سلسلے میں مذاکرات کی پیشکش کر رکھی ہے مگر طالب علم رہنما ناہید اقبال نے کہا ہے کہ مذاکرات میں شریک نہیں ہونگے۔ ہم صرف میرٹ کی بحالی چاہتے ہیں

Related posts

پرائیویٹ ہاسٹل کی چھت گرنے سے گورنمنٹ صادق ۔یونیورسٹی کی دو سٹوڈنٹس جان بحق

Ittehad

پرموشن لنکڈ ٹریننگ آن لائن ہوگی میکنزم اور پروسیس طے کرنے کے کمیٹی کا قیام

Ittehad

مرد لیکچررز کی ترقی کے لیے سنیارٹی نمبر اکیس سو ایک تا پچیس سو اٹھاون تک کیسز مانگ لیے گئے

Ittehad

Leave a Comment