2024 Latest News Press Releases

سینیئر رہنما اتحاد اساتذہ فرخ محمود کھوکھر مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

وہ اجکل گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں بطور وائس پرنسپل کام کر رہے تھے انہوں نے بطور لیکچرار انگریزی1987میں کیرئیر کی شروعات کی 1991 میں اتحاد اساتذہ کے پلیٹ فارم سے کالج یونٹ کے صدر منتخب ہوئے اٹھارہ اگست 2008 کو ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے اور تیس مارچ 2016 کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر انگریزی ترقی پائی وہ ایک سال سے پروفیسر آف انگریزی کے لیے ترقی کے اہل قرار پا چکے تھے سیٹیں موجود تھیں مگر حکومتی شکست وریخت اور بیوروکریسی کی نالائقی کے باعث پراونشل سلیکشن بورڈ اول کی میٹنگ نہ ہو سکی اور انہیں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ہی ریٹائر کر دیا گیا

ان کا شمار انگریزی ادب کے ماہرین میں ہوتا ہے وہ ابتدائی دور کے اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں میں ہوتا ہےوہ اجکل گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں بطور وائس پرنسپل کام کر رہے تھے انہوں نے بطور لیکچرار انگریزی دس نومبر 1987میں کیرئیر کی شروعات کی 1991 میں اتحاد اساتذہ کے پلیٹ فارم سے کالج یونٹ کے صدر منتخب ہوئے اٹھارہ اگست 2008 کو ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے اور تیس مارچ 2016 کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر انگریزی ترقی پائی وہ ایک سال سے پروفیسر آف انگریزی کے لیے ترقی کے اہل قرار پا چکے تھے سیٹیں موجود تھیں مگر حکومتی شکست وریخت اور بیوروکریسی کی نالائقی کے باعث پراونشل سلیکشن بورڈ اول کی میٹنگ نہ ہو سکی اور انہیں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ہی ریٹائر کر دیا گیا

راولپنڈی ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔اتحاد اساتذہ۔پاکستان راولپنڈی کے ممتاز رہنما اور گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے وائس پرنسپل پروفیسر فرخ محمود کھوکھر آج مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے انہوں نے تقریباً محکمہ تعلیم کی خدمت کی طلباء اور اساتذہ دونوں کے لیے بے شمار قربانیاں دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اوائل سروس سے ہی اتحاد اساتذہ سے منسلک ہوگئے اور آخر تک ساتھ نبھایا گذشتہ کئی الیکشنز میں اتحاد اساتذہ کی کامیابی کے لیے کام کیا اور سٹلائٹ ٹاون میں اسے کامیابی سے ہم کنار کیا ان کا شمار سابق صدر پنجاب لیکچررز ایسوسی ایشن پروفیسر نصر عباس نقوی کے متعمد ساتھیوں میں کیا جاتا ہے بطور لیکچرار انگریزی انہوں نے دس نومبر 1987 سے شروعات کی 1991 میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے پی ایل اے مقامی یونٹ کے صدر منتخب ہوئے کئی مرتبہ انہیں ڈویژنل و مرکز میں الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے خرابی صحت کی بنا پر معذرت کر لی مگر ہمیشہ استقامت کے لیے پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے پارٹی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اٹھارہ اگست 2008 کو اسسٹنٹ پروفیسر اور تیس مارچ 2016 کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پائی مگر اہل ہونے اور ترقی کے لیے سیٹ کی موجودگی کے باوجود پروفیسر کے عہدے پر ترقی نہ پا سکے چھٹی کے باوجود ان کے شعبہ اور دوسرے محبتی ساتھی آج ان کو پرتپاک رخصت کے لیے موجود تھے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں وہ صحت والی لمبی رندگی عطا فرمائے اور وہ ہمارے ساتھ یوں ہی مسکراتے چہرے کے ساتھ ملتے رہیں

Related posts

  فیصل آباد ۔۔پروفیسر ریاض الحق  وفات پا گئے

Ittehad

تبادلوں پر سے پابندی ختم -۔ یکم سے اٹھ اگست تک ٹرانسفر کے لیے ان لائن درخواستیں دیں

Ittehad

پیپلا الیکشن 2024 ۔مرکز اور آٹھ ڈویژنوں میں اتحاد اساتذہ کی جیت

Ittehad

Leave a Comment