2023 HED News Latest News

پروفیسر محمد انیس شیخ ایڈیشنل ڈی پی آئی تعینات اور ان کے عہدے کا چارج سید صفدر عباس کےسپرد

پروفیسر محمد انیس شیخ گورنمنٹ کالج شاہدرہ لاہور کے سیاسیات کے پروفیسر ہیں انہیں گزشتہ برس ڈائریکٹر ایڈمن مردانہ کا ایڈیشنل چارج دیا گیا تھا جبکہ پروفیسر سید صفدر عباس بطور ڈائریکٹر ایڈمن زمانہ کے کام کر رہے ہیں انہیں ڈائریکٹر ایڈمن مردانہ کا اضافی چارج تین ماہ کے لیے سونپا گیا ہے 

لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے دفتر میں افسران کے چارجز میں رد وبدل کیا گیا ہے پروفیسر اف پولیٹکل سائنس گورنمنٹ کالج شاہدرہ لاہور جو ڈائریکٹر ایڈمن مردانہ کے اضافی چارج کے ساتھ گزشتہ برس سے خدمات سر انجام دے رہے تھے گریڈ بیس میں بطور پروفیسر ترقی پا گئے تو انہیں گریڈ بیس کی  ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی آسامی جو عرصہ دراز سے خالی پڑی تھی پر  یکم ستمبر تک ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے ان کی خالی ہونے والی آسامی۔ ڈائریکٹر ایڈمن مردانہ کا چارج اسی دفتر میں پہلے سے تعینات ڈائریکٹر ایڈمن زمانہ پروفیسر سید  صفدر عباس کو تین ماہ کے لیے سونپا گیا ہے

Related posts

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے دو سو باسٹھ لائبریرین منتخب کرکے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو دے دیں

Ittehad

انٹرمیڈیٹ کے داخلے بھیجنے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری

Ittehad

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ اور بانی رکن پروفیسر چوہدری غلام رسول شدید علیل ہیں ان کی صحتیابی کے لیے دعا  کیجیے 

Ittehad

Leave a Comment