2023 Latest News University / Board News

 عیدالفطر سے قبل معاوضہ جات ادا نہ کیے گئے تو اسانمنٹس کا بائیکاٹ کریں گے۔۔ حافظ رمضان 

سرگودھا (نامہ نگار) صدر پنجاب پروفیسرز اینڈ زییکچررز ایسوسی ایشن سرگودھا ڈویژن حافظ محمد رمضان نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے تاحال کالج اساتذہ کو گزشتہ خدمات کے معاوضے ادا نہیں کیے جبکہ سکولز اساتذہ کو ادا کر دیے ہیں یوں وہ امتیازی سلوک کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے اس کی کوئی اور وجہ سمجھ میں نہیں آتی کہ کنٹرولر اور سیکرٹری بورڈ دونوں کا تعلق سکولز کیڈر سے ہےاور وہ اپنے کیڈر کے مفادات میں مصروف ہیں انہوں نے تنبیہ کی کہ یہ حضرات امتیازی سلوک بند کریں اور کالج اساتذہ کے تمام معاوضہ جات عید الفطر سے قبل ادا کر دیں ورنہ کالج اساتذہ بورڈ کی تمام اسانمنٹس کا بائیکاٹ کریں گے

Related posts

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پاکپتن اور پرنسپل کی فزیکل لڑائی سے اساتذہ برادری کی جگ ہنسائی ہوئی ،انکوئری کروائی جائے

Ittehad

یکم اگست کو تنخواہ نئے سکیلز، اضافوں اور بقایاجات کے ساتھ ملے گی

Ittehad

ناموس اساتذہ پنجاب یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر خطرے میں

Ittehad

Leave a Comment