اوپر والوں کے احکامات پر عمل درآمد بھی ہو گیا کسی کا نقصان بھی نہیں ہوگا باقی کیسز بھی جلد بھجوا دئیے جائیں گےمیٹنگ پھر اگلے چند روز بعد ہوگی اور باقی کیسز بھی نمٹا دئیے جائیں گے
لاہور (خصوصی رپورٹ) آج صوبائی سلیکشن بورڈ کی تاریخ کاایک دلچسپ اجلاس ہوا جس کا حکم اوپر سے آیا کہ یہ ہر صورت آج ہی ہونا چاہیے کیسز تیار نہیں تھے میٹنگ ہر صورت میں ہونا چاہیے بیوروکریسی کی دوڑیں لگ گئیں ماتحت محکمہ کے عملے (ڈی پی آفیس اور ڈویژنل ڈائریکٹرز کے عملے ) نے ایڑی چوٹی کا روز لگا یا مگر ایک بیج میں اسسٹنٹ پروفیسر خواتین سنیارٹی نمبر 346 سے 531 تک کیسز تیار کر سکا مگر اوپر سے حکم آیا کہ 900 نمبر تک کیسز تیار کروا کر بھجوا دیں مگر یہ آخر تک تیار نہ ہوئے تو نیا حکم صادر ہوا کہ جتنے ہیں اتنے ہی بھجوا دیں لہذا 515 میں سے تین سو چھتیس کیسز آخر تک بھجوا جا سکے میٹنگ ہوگی موجود کیسز کلیر بھی ہوگئے تقریباً ایک سو اسی کیسز کے بارے مین یہ فیصلہ ہوا کہ چند روز میں یہ کیسز تیار ہو کر پی ایس بی میں پیش ہونگے میٹنگ جاری رہے گی منٹس تکمیل میٹنگ پر آخر میں لکھے جائیں گے اور منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کیے جائیں گے