2022 Latest News Press Releases

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ اور بانی رکن پروفیسر چوہدری غلام رسول شدید علیل ہیں ان کی صحتیابی کے لیے دعا  کیجیے 

کل بانی اتحاد اساتذہ پروفیسر ظفر علی خان سابق صدر۔پنجاب لیکچرر ایسوسی ایشن و پنجاب پروفیسرز ایسوسی ایشن پروفیسر عبد القیوم اور مرکزی رہنما پروفیسر محمد عارف اور مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر طارق خاں نے مرکزی نائب صدر پپلا مظہر گجرکے  ہمراہ بورے والا میں ان کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی بورے والا(نمائندہ خصوصی) مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور بانی رکن پروفیسر چوہدری غلام رسول آج کل شدید علیل ہیں اور ضیعف العمری کے سبب بہت سی بیماریوں کی زد میں آ گئے ہیں کل بانی اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر ظفر علی خان اور سابق صدر پنجاب لیکچررز ایسوسی ایشن و پنجاب پروفیسرز ایسوسی ایشن پروفیسر عبد القیوم (جو آج کل امریکہ سے دوستوں سے ملنے آئے ہوئے ہیں) اور مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر محمد عارف اور مرکزی رہنما پروفیسر طارق خاں نے پپلا کے مرکزی نائب صدر پروفیسر مظہر گجرکے ہمراہ ان کی رہائش گاہ جا کر اان کی عیادت کی اور کالج برادری سے اپیل کی کہ چوہدری غلام رسول صاحب کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی جائے چوہدری غلام رسول صاحب کی عمر اب تقریباً اسی برس ہے اور انہوں نے ایک بڑا عرصہ مختلف حیثیتوں میں کالج کیمونٹی کی خدمت کی ہے 

Related posts

پندرہ سال بعدکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی سابقہ حثیت بحال

Ittehad

ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ و ناروال کو ٹرانسفر کرکے کالجز میں تعینات کر دیا گیا

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے مخلص اور دیرینہ دوست پرنسپل گورنمنٹ کالج پنڈی بھٹیاں آج ریٹائر ہو رہے ہیں

Ittehad

Leave a Comment