2025 Latest News Press Releases

مچھ جیل میں قید بلوچستان گرینڈ الائنس کے سترہ اسیران کو فی الفور رہا جائے اتحاد اساتذہ پاکستان

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر قدوس کاکٹر سمیت جیل میں بند سترہ نمائندگان بی جی اے نے آج سے علامتی بھوک ہڑتال کر دی ۔بی جی اے کی قیادت پر عزم ہے اور مطالبات کی منظوری تک جد و جہد جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے ادھر وکلا اور تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے بھی سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے

پیپلا اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما اس ریاستی غنڈہ گردی کی پرزور مذمت کریں اور ان کے مطالبات کو تسلیم کرنے کے ساتھ فی الفور ان کی رہائی کا مطالبہ کریں

کویٹہ ( نمائندہ خصوصی ) صوبہ بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی تنظیم بلوچستان گرینڈ الائنس نے ڈی آر اے نہ دینے پر احتجاج کیا ۔اور اسمبلی کا گیھراو کیا تو دو وزراء نے الائنس کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے انہیں یقین دلایا کہ 30 فیصد دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس سمیت آپ کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہیں مظاہرین جب واپس چلے گئے تو بجٹ میں پانچ فیصد دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کر دیا دوبارہ ملازمین نے اکھٹے ہو کراس دھوکہ دہی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی تو ان پر آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے لاٹھی چارج کیا اور سترہ ملازمین کو گرفتار کر کے مچھ جیل میں بند کر دیا گیا جیل سے باہر کور کمیٹی نے اجلاس کر کے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک جاری رہے گی دفاتر کی تالہ بندی کر دی گئی ہے وکلا نے ان کی حمایت میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جیل کے اندر بند رہنماؤں نے آج جمعہ سے پانچ گھنٹوں کی علامتی بھوک ہڑتال کر دی ہے شہر میں تاجر تنظیموں سے رابطہ کر کے شیٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے بلوچستان گرینڈ الائنس نے یہ بھی کہا ہے کہا ہے کہ اگر یہاں احتجاج نہ کرنے دیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے اور ایوان صدر کے باہر احتجاج ہوگا

Related posts

ڈاکٹر محمد علی بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے پر وائس چانسلر مقرر

Ittehad

کرونا وبا:سرکاری سکولوں کی آیائوں کو صرف 2 ہزار ماہانہ ملیں گے

Ittehad

لیکچرر پنجابی منتخب ہونے والی چالیس خواتین کی تعیناتی کے آرڈرز جاری ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment