2021 Latest News University / Board News

اس مرتبہ بورڈز امتحانات لازماً ہوں ۔– کسی کو بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا

حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس مرتبہ بغیر امتحان کے کسی کو پاس نہیں کیا جائے گا چنانچہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نویں ،دسویں ،گیارویں اور بارھوں کے منعقد کریں ایک مرتبہ پھر امتحانات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے جو دس جولائی کے بعد ہونگے دسویں اور بارھویں کے امتحانات کو ترجیح دی گئی ہے وہ پہلے ہونگے جبکہ گیارہوں اور نویں کے بعد میں منعقد ہونگے ایک بڑا فیصلہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ کیونکہ کرونا کی تیسری لہر کے سبب طالب علموں کا کافی وقت ضائع ہوا اسلیے سلیبس کو چالیس فی صد تک کم کر دیا گیا ہے علاؤہ ازیں تمام مضامین کا امتحان نہیں لیا جائے گا صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا اور ان کے مارکس کی تناسب سے لازمی مضامین کے نمبر لگا دئے جائیں گے اس مرتبہ یہ بات خاص طور پر کہی جا رہی ہے کہ اب یہ شیڈول ،و قواعد و ضوابط فائنل ہیں اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی

Related posts

مسلسل ڈی پی سی میٹنگ میں لیکچررز مرد وخواتین کی ترقی کا پہلا راؤنڈ مکمل ۔دوسرا راؤنڈ اگلے دس روز میں متوقع 

Ittehad

کرغزستان میں مصری اور مقامی طالب علموں کے درمیان لڑائی ،29 زخمی

Ittehad

تاریخ تعیناتی سے سروس شمار کرنے کی سمری حتمی منظوری کیلئے روانہ

Ittehad

Leave a Comment