2022 HED News Latest News

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پانچ سو اکتیس لیکچررز مردانہ /خواتین کی بھرتی کیلیے اشتہار دے دیا

مردوں کیلیے ایجوکیشن۔ہسٹری۔اسلامیات اور جسمانی تعلیم جبکہ خواتین کیلیے بیالوجی۔اکنامکس اور سائیکالوجی کی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے آج کے انگریزی روزنامے ،دی نیشن ، میں مختلف صوبائی محکموں میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہار دیا ہے جن میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں پانچ سو اکتیس مردانہ و زنانہ لیکچررز کی آسامیاں بھی شامل ہیں  مردوں کی ایک سو اناسی جبکہ خواتین لیکچررز کی تین سو باون آسامیاں خالی ہیں جن پر امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں خواتین کی تین سو باون  آسامیوں میں سے اناسی بیالوجی کی ۔ایک سو انتالیس اکنامکس اور ایک سو چونتیس سائیکالوجی کی ہیں مردوں کی ایک سو اناسی آسامیوں میں سے 33 ایجوکیشن بیس تاریخ ۔پچھتر اسلامیات اور اکیاون جسمانی تعلیم کی ہیں 

درخواستیں 31 مارچ دو ہزار بائیس تک جمع کروائی جا سکتی ہیں ان لائن اپلائی کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں  چالان فارم تجربے کا سرٹیفیکیٹ اور تھرو پراپر چینل اپلائی کرنے کے لیے فارم اتحاد اساتذہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں

www.ppsc.gop.pk

www.ia.com.pk

Related posts

سستی ترین یونیورسٹیاں بنانے کے فن میں یکتا پاکستانی بیوروکریسی

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے زیراہتمام لٹریری فیسٹیول کی تیاریاں

Ittehad

سترہ مرد لیکچررز کے تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے 

Ittehad

Leave a Comment