تعینات ہونے والوں میں 64 خواتین لیکچررز اکنامکس اور 49 لیکچررز بیالوجی ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان نے تمام کو مبارکباد پیش کی ہے اور خوشی آمدید کہا ہے
پنجاب پبلک سروس کمیشن سے سلیکشن کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اتھارٹی سے منظوری کے بعد ایک سو تیرہ خواتین لیکچررز کو پنجاب کے مختلف کالجوں میں تعینات کر دیا ہے ان میں انچاس خواتین بیالوجی اور چونسٹھ کا تعلق شعبہ اکنامکس سے ہے پوسٹنگ آرڈرز جاری کرتے ہوئے ان تمام کو کہا گیا ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر جائے تعیناتی پر جوائن کریں۔ ان کے پیش کردہ سرٹیفیکیٹ/ڈگریاں متعلقہ یونیورسٹیوں اور تعلیمی بورڈوں سے تصدیق کروائے جائیں گے یہ فرض متعلقہ پرنسیپلز اور ڈائریکٹرز سر انجام دیں گے جعلی ہونے کی صورت میں ان کی ملازمت خود بخود ختم ہو جائے گی اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی ابتدائی جوائنگ پر کوئی ٹی اے /ڈی اے نہیں دیا جائے گا شروع کے دو سال میں ٹرانسفر کی درخواست نہیں کی جائے گی اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے تمام سلیکٹ ہونے والوں کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتی ہے