پنجاب حکومت نے بھی دو ہزار اکیس/بائیس کا بجٹ پیش کردیا سرکاری ملازمین اور پنشنروں کے لیے دس فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے بالکل ایسے ہی جیسا کہ وفاقی بجٹ میں کیا گیا تھا فرق صرف یہ ہے کہ وزیر خزانہ نے ایک مبہم سا جملہ یہ بھی کہا کہ سرکاری ملازمین کی محرومیوں کے پیش نظر اور دوسرے ملازمین کی تنخواہیں زیادہ ہونے کے سبب پچیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے بس اتنا ہی ۔نہ یہ کہا کہ کس تنخواہ میں اور کب سے یہ باتیں بجٹ میں نہیں کی جاتیں ۔۔یہ فیصلے بیوروکریسی کرتی ہے نوٹیفیکیشن میں ہوتے ہیں اور وہ کیا جا چکا ہے