2025 General Notifications Latest News

کنٹریکٹ ملازمین کو ادا شدہ ایم فل الاؤنس واپس لیا جائے گا

صوبائی حکومت کے علم میں آیا ہے کہ بعض کنٹریکٹ ملازمین ایم فل الاؤنس لے رہے ہیں جس کے وہ حقدار نہیں ہیں لہذا ادا شدہ رقم ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے

لاہور ( خبر نگار) 30 اکتوبر 2025 کو محکمہ خزانہ حکومت پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے ضلعی چیف ایگزیکٹو آفیسران کے نام ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں ان سے یہ کہا کہ موجودہ رولز کے تحت کنٹریکٹ ملازمین ایم فل الاؤنس کے حقدار نہیں ہیں اور اگر کہیں انہیں جاری کر دیا ہے کہ تو ان سے اس الاؤنس کی رقم واپس لی جائے یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسران سے یہ کہا گیا ہے کہ اپنے زیر انتظام علاقے میں یہ چھان پھٹک کر کے پتہ لگائیں کہ ایسے کتنے ملازمین ہیں جن کو یہ جاری کیا گیا ہے اور کتنی رقم ان سے قابل واپسی ہے ان سے فی الفور رقم واپس لے کر سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے اور ایک رپورٹ بنا کر اتھارٹی کو بھجوائی جائے

Related posts

چکوال کالج ختم کیوں کیا عدالت عالیہ نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

Ittehad

لاہور کے خواتین کالجوں میں کھیلوں پر ثقافتی رنگ غالب رہا

Ittehad

دو سو مرد لیکچررز کے پرموشن کیسز چھ نومبر تک بھجوائیں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز کی تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت

Ittehad

Leave a Comment