2020 HED News Latest News

ڈویژنل مقامات پر 3 فروری کا احتجاج ملتوی


معاہدے پر عملدرآمد کیلئے حکام  نے وقت مانگا جو مرکزی ایگزیکٹو نے دیدیا

وزیر تعلیم اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے مذاکرات کے بعد تحریری

عمل درامد کیلیے دس فروری تک کا ڈی پی اٰئی کو وقت ورنہ گھیراو اور اگر چوبیس تک ترقیوں نہ ہویں تو دھرنا مسلسل

: معززاساتذہ کرام!
آپ نے PPLA کی احتجاجی کال پر اپنے اداروں کے تحفظ اور اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے جس اظہار یکجتی کے ساتھ آواز بلند کی اور بر وقت احتجاج ریکارڈ کروایا وہ اپنی مثال آپ ہے باوجودیکہ کچھ عاقبت نااندیش اور سازشی عناصر نے بیوروکریسی کے اشاروں پر آپ کی جدوجہد کے خلاف نہ صرف منفی پروپگنڈا کیا بلکہ احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے طرح طرح کی سازشیں بھی کیں , ویڈیو پیغام کے ذریعہ اظہار لاتعلقی اور سوشل میڈیا پہ منفی پروپگنڈا سب جاری رہا لیکن اس کے باوجود آپ اپنے اداروں کو بچانے اور اپنے حقوق کی بازیابی کےلئے ہمیشہ کی طرح ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلے جس پر میں آپ کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں …
آپ کے اتحاد کی بدولت حکومت اور بالخصوص محکمہ ہائر ایجوکیشن نے آپ کے مطالبات کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات بھی اٹھائے ہیں. ہماریے منسٹر فار ھائر ایجوکیشن جناب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جناب ساجد ظفرڈال اور محکمہ کے دیگر ذمہ دار افسران سے متعدد بار مذاکرات ہوئے جو بالآخر نتیجہ خیز ثابت ہوئے جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن منٹس کی شکل میں 28 جنوری 2020 کو جاری بھی ہوا لیکن ہمارے مزید خدشات اور بعض امور کی وضاحتوں کے لئے 30جنوری کو سیکرٹری صاحب سے پھر مذاکرات ہوئے جس پر سیکرٹری ہائرایجوکیشن نے نہ صرف وضاحت کی بلکہ بعض معاملات فو ری طور پر حل کرنے کے احکامات بھی صادر کئے جس کی رو سے مجوزہ ” کمیونٹی ” کالجوں کو کمیونٹی کی بجائے ڈگری کالجز ہی کہا جائیگا اور ان سےانٹر کی کلاسیی ہائرسیکنڈری سکولوں کو شفٹ نہیں کی جائیگی. کسی قسم کی پرائویٹائزیشن, اور فیسوں میں اضافہ نہیں ہوگا جس کا تذکرہ منسٹر ہائر ایجوکیشن اپنی ٹویٹ اورمتعدد جگہوں پر بھی کر چکے . علاوہ ازیں آپ کی پے پروٹیکشن اور پانچ درجاتی فارمولے والی سمریوں کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعتراضات ختم کر کے فوری چیف منسٹر کو بھیجنے کے احکامات کے ساتھ ساتھ تمام گریڈز میں ٹریننگ مکمل کرنے والے مردو خواتین اساتذہ کی DPC اور PSB ون اور ٹو ماہ رواں میں کروانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جسکے بعد مرکزی ایگزیکٹو کا ہنگامی اجلاس مورخہ یکم فروری بمقام دیال سنگھ کالج لاہور منعقد ہوا۔ جس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ چونکہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے 3 فروری 2020 کو فالو اپ میٹنگ ہے۔ لہذا 3 فروری کو ڈویژنل سطح کے احتجاج کو موخر کرکے احتجاج کو ری شیڈول کیا جاتا ہے۔ جس کے مطابق 3 فروری کو یونٹ کی سطح پر اپنے مطالبات کے حق میں قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ اگر 10 فروری تک تمام پروموشن کیسز سیکرٹریٹ جمع نہ کروائے گئے تو 10 فروری کو ڈی پی آئی آفس کا گھیرائو کیا جائے گا۔ 24 فروری تک مرکزی احتجاجی دھرنا مؤخر کیا جاتا۔مطالبات کی منظوری کو عملی جامہ نہ پہنایا گیا تو 24 فروری سے سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔پ اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھیں مطالبات کی حتمی منظوری تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
عزیز دوستو ! ہمارے خلاف پپلا کے انتخابات نہ کروانے کا منفی پروپیگنڈا بڑی شدومد سے کیا جارہا ہے حالانکہ ہم الیکشن کمیشن تشکیل دے چکے ہیں الیکشن کروانا کمیشن کی ذمہ داری ہے آپ سے ہماری درخواست ہے کہ ووٹر لسٹوں کی تکمیل کے لئے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں اور فوری اپنے کالجوں کی رجسٹریشن کروائیں تاکہ الیکشن پروسیس آگے بڑھ سکے اور ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پپلا کے انتخابات کا تمام آئینی تقاضوں کوپورا کرکےفوری الیکشن شیڈول دے تاکہ کمیونٹی موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنے نمائندگان کا چناؤ کرسکے۔
پپلا نمائندگان, ایچ ای ڈی افسران, سیکرٹری اور منسٹر ہائر ایجوکیشن سے مسلسل گفت وشنید اور حل طلب مسائل طے کروانے پر اپنے محترم قائد پروفیسر حافظ عبدالخالق ندیم سابق صدر PPLA کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں
Regards
ملک محمد رمضان گرو
صدر PPLA

minutes of the meeting ;pic and next program in brief

Related posts

آپ کے ووٹ اور سپورٹ کے حقیقی حقدار اسلا میہ یونیورسٹی بہاولپور کے امیدواران سینٹ

Ittehad

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ انیس/اٹھارہ کے دس اساتذہ کا ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن

Ittehad

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام،تعلیم سمیت 18 محکمے شامل

Ittehad

Leave a Comment