2025 HED News Latest News

ایک سو ستاسی خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز ترقی پاکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بن گئیں

باقی 33 خواتین کے کیسز مختلف وجوہات کی بنا پر ڈیفر کر دئیے گئے

ترقی پانے والی تمام خواتین کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے ڈھیروں مبارک

منٹس وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد واپس محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو موصول ہو گئے اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پوسٹنگ پرپوزلز کے لیے بھجوا دئیے گئے

پوسٹنگ پرپوزلز کی منظوری کے بعد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پوسٹنگ آرڈرز جاری کریں گے

لاہور ( نمائندہ خصوصی)صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس 27 نومبر 2025 میں محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے خواتین ونگ کی 220 خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز زیر بحث لائے جس میں سے 187 خواتین کو ترقی دیکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کی گئی اور 33 خواتین کے کیسز ڈیفر کر دئیے گئے منٹس آف دی میٹنگ وزیر اعلی پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوائے گئے جو منظورِی کے بعد واپس محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو موصول ہو جکے ہیں اور انہوں نے انہیں پوسٹنگ پرپوزلز مرتب کرنے کے لیے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دئیے ہیں پوسٹنگ پرپوزلز کی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پوسٹنگ آرڈرز جاری کریں گے

MINUTES OF MEETING LIST OF LADIES PROMTED AND DEFERRED ,,,BY ARROW OF BAR YOU CAN FIND YOUR DESIRED PAGE

MIN-S-OF-1-FEMALE

Related posts

گجرات ۔۔ پروفیسر سید سعادت مہدی اللہ کے حضور پیش ہوگئے

Ittehad

پرائمری کے بعد مڈل اور ہائی سکولوں کی اوٹ سورسنگ کی بھی شنید

Ittehad

بالآخر 76 میل اور ایک سو خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز ترقی پا گئے

Ittehad

Leave a Comment