Latest News

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی سینٹ الیکشن میں جانبداری واضح ہے

لاہور (نامہ نگار) اتحاد اساتذہ کی مرکزی مجلس عاملہ کے ایک ہنگامی اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے سینٹ الیکشن کے دوران جانبدارانہ رویے پر سخت تنقید کی گی. اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی ممبران کے الیکشن کے سترہ مراحل میں سے سولہ کی تکمیل ہو چکی تھی اس موقع پر دفاع نہ کرنا اور چپکے سے ری شیڈول کو تسلیم کر لینا بدنیتی اور ایک فریق کی طرف جھکاؤ کو ظاہر کرتا ہے. دوسری جانب رجسٹرڈ گریجویٹ کے انتخابات میں گنتی میں ایک اصولی موقف اختیار کرکے ایک رزلٹ کا اعلان کرکے  دوسری مرتبہ یو ٹرن لے کر اسی اصول کے بر عکس دلائل پیش کرنا بھی اسی جانبداری کی غمازی کرتا ہے انہوں نے انتباہ کیا کہ میرٹ کی دھجیاں بکھیری جاتی رہیں اور اصولوں کی پامالی کا سلسلہ جاری رہا تو ادارہ تنزلی کا شکار ہو جائے گا ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چانسلر کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور ایسے اقدامات کی روک تھام کیلئے مناسب کاروائی کرنا چاہے

Related posts

پروفیسر عبد القیوم کے اعزاز میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ،میٹ دی ٹرانسلیٹر ،تقریب کا انعقاد 

Ittehad

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 1 تا 161 تک کے کیسز مکمل ہو کر واپس سیکریٹریٹ روانہ

Ittehad

تنخواہیں بذریعہ اکاؤنٹ آفیس ۔۔نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

Leave a Comment