2020 HED News HED News Latest News

سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پھر تبدیل


لاہور(خصوصی رپورٹ) حکومت پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے چیف سیکرٹری جناب جواد رفیق کے دستخطوں سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیاہے جس کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے سپیشل سیکرٹری جناب سہیل شہزاد کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری آپریشن سکولز تعینات کر دیا گیا ہے جناب سہیل شہزاد ابھی گزشتہ دنوں ہی اس عہدے پر تعینات ہوئے تھے اہل دانش کے بقول اس محکمہ کی پسماندگی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کوئی اعلی آفیس یہاں زیادہ عرصہ کام نہیں کرتا یا کرنے نہیں دیا جاتا ابھی بمشکل انہیں محکمہ کے عملے سے مکمل تعارف بھی نہیں ہوا تھا کہ انہیں ہٹا دیا گیا پی پی ایل اے کے قائدین کا ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ محکمہ کے افسران کی مختصر عرصے کے لیے تعیناتیاں ہائیر ایجوکیشن پر برئے اثرات کا باعث بنتی ہیں لہذا کیاایسے اقدامات سے اجتناب کیا جائے۔ 

Related posts

نا مکمل ڈیٹا والے کالج اساتذہ 9اگست تک اسے مکمل کر لیں ۔لسٹ ضرور چیک کرلیں

Ittehad

جہلم اور ساہیوال کی ریلیوں کے بارے میں تاریخ کی سب سے بڑی ہونے کے دعوے 

Ittehad

بہاولنگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضل اعوان کو ہٹا کر ڈاکٹر جواد۔محمود خاکوانی ان کی جگہ تعینات 

Ittehad

Leave a Comment