2020 HED News Latest News

چھ پرائیویٹ یونیورسٹیوں/ کالجز۔ کے19 سب کیمپسز غیر قانونی

ائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے متعلق سیکشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق 6 پرائیویٹ یونیورسٹیوں/ کالجز کے 19 سب کیمپسز غیر قانونی قرار دے کر انہیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ان یونیورسٹیوں کے چیئرمین وائس چانسلر ز کے نام الگ الگ خطوط میں ان سب کیمپسز کوبند کرنے کے حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بغیرِ چلائے جا دہے تھے ان میں سنٹرل پنجاب یونیورسٹی لاہور ہے جس کے بہاولپور٫فیصل آباد٫ گوجرانولہ ٫ ملتان٫ سیالکوٹ٫ راولپنڈی٫گجرات اور سرگودھا کیمپسز غیر قانونی ہیں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا سیالکوٹ کیمپس غیر قانونی قرار دیا گیا ہے قرشی یونیورسٹی مرید کے کا لاہور کیمپس غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا ہجویری یونیورسٹی کا شیخوپورہ کیمپس غیر قانونی قرار دیا گیا ہے نیشنل کالج کے بہاولپور٫ گجرات٫ سیالکوٹ اور رحیم یارخان کیمپسز غیر قانونی ہیں سپیرئیر کالج کے فیصل آباد٫ سرگودھا٫۔ خان پور٫ اور بہاولپور کیمپسز غیر قانونی قرار دیے گئے ہیں


Related posts

فیڈرل گورنمنٹ کالجر میں لیکچررز کی بھرتی بذریعہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن 

Ittehad

   مرد لیکچررز سنیارٹی نمبر ایک تا پانچ سو چوہتر تک ڈیفرڈ  کیسز اور خواتین بقیہ تمام کی سیکروٹنی مکمل

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ اور سابق پرنسپل حق نواز وحید انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment