College News Latest News

پروفیسر نعیم آکبر ریٹائر , انعام اللہ محمود دیال سنگھ کالج کے نئے پرنسپل مقرر

لاہور (نامہ نگار) گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور کے پرنسپل پروفیسر نعیم آکبر یاسین مدت ملازمت مکمل کرکے 24 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوگئے کالج سٹاف نے ان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا تھا اس تقریب کے میزبان تمام اساتذہ اور دفتر کے ملازمین و دیگر ملازمین تھے پروفیسر نعیم آکبر یاسین مہمان خصوصی جبکہ لاہور کے کالجز کے پرنسپلز بطور مہمانان اعزاز شریک ہوے تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر چوہدری غلام مصطفیٰ نے ادا کیے تقریب سے کالج کے اساتذہ اور مہمانان گرامی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر نعیم آکبر یاسین کی شخصیت کی مختلف جہتوں بطور استاد ٫بطور ساتھی استاد ٫اور بطور منتظم پر روشنی ڈالی اور ہر کردار کو سہرایا اور ان کی گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا محکمہ تعلیم کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جن مقررین نے خطاب کیا ان میں کالج کے معروف استاد جناب پروفیسر عابد بٹ  جناب ڈاکٹر رانا ناصر گورنمنٹ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کی پرنسپل پروفیسر نسرین جاوید خان ‘ گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور کی پرنسپل پروفیسر حلیمہ آفریدی اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے پرنسپل پروفیسر رانا محمد اقبال پرویز نمایاں تھے تقریب کے اختتام پر  تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر نعیم آکبر یاسین نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر کالج اساتذہ اور دیگر ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور دوسرے کالجز سے تشریف لانے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر ایک پر تکلف ظہرانےکا اہتمام کیاگیا تھا اس کے بعد پروفیسر نعیم آکبر یاسین نے حسب دستور کالج کے  پرنسپل کا چارج سینئر ترین  استاد جناب انعام اللہ محمود کے حوالے کردیا جس کی منظوری گورنمنٹ کی جانب سے پہلے ہی دی جا چکی تھی

Related posts

پروفیسر حق نواز حجانہ ڈائریکٹر کالجز کے عہدے پر بحال ۔چارج سنبھال لیا

Ittehad

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے کالجوں میں  ایم۔ایس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں پر پابندی عائد کر دی

Ittehad

کے پی کے سرکاری ملازمین مخمصے میں وہ ریٹائر ہیں یا حاضر سروس

Ittehad

Leave a Comment