گزشتہ روز ( 2 مارچ 2026 بمطابق 12 رمضان المبارک 1447 بروز سوموار)
اتحاد اساتذہ پاکستان گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے زیر اہتمام مدت ملازمت پوری کرنے والے اتحاد اساتذہ کے سینئر رہنماؤں پروفیسر مدثر رضا نقوی ، پروفیسر وحید ڈھلوں اور ڈاکٹر ریاض احمد کے اعزاز میں نہایت پروقار تقریب پذیرائی و افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کرام کی کمیونٹی کے لیے جدوجہد اور خدمات کو سراہا ، ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی طرف سے پروفیسر مدثر رضا نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اتحاد اساتذہ پاکستان اور بالخصوص پروفیسر محمد عارف رح سابق چیئرمین اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھ گزارے ھوئے یاد گار دنوں کو نہایت جذباتی انداز بیان کرتے ہوئے آ بدیدہ ہوگئے انہوں نے اتحاد اساتذہ پاکستان کے تمام کارکنوں اور رہنماؤں کو انکے نقش قدم پر چلنے کی تاکید کی ،
تقریب میں چیئرمین اتحاد اساتذہ پاکستان اور سابق مرکزی صدر پی پی ایل اے پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم ، موجودہ صدر پی پی ایل اے پروفیسر فائزہ رعنا، صدر پی پی ایل اے
لا ہورڈویزن پروفیسر حسن رشید ، سابق سینٹر و پرنسپل پروفیسر رانا اسلم پرویز ، سابق چیئرمین الیکشن کمیشن پروفیسر غلام مصطفیٰ چودھری ، پروفیسر رانا عبد القیوم ، پروفیسر خزینہ الماس ، پروفیسر اظہار عباسی ، پروفیسر طارق محمود خان ،ڈاکٹر جاوید بھٹی، پروفیس ضیاء المصطفیٰ ہے ودیگر اساتذہ نے بطور خاص شرکت کی اور انہوں نے ملازمت سے سبکدوش ہونے والے اساتذہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا آ خر میں ٹاؤن شپ کالج کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد گجر نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مدت ملازمت پوری کرنے والے پروفیسرز صاحبان کو مستقبل میں اچھی اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعاؤں سے رخصت کیا ۔
پروفیسر ضیاء المصطفیٰ نے پروفیسر محمد عارف مرحوم کے درجات کی بلندی کےلئے دعائے مغفرت کرائی ،
تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کو پھول اور بوقعے پیش کئے گئے،
تقریب پذیرائی وافطار ڈنر کو کامیاب بنانے میں پروفیسر محمد طارق بلوچ جنرل سیکرٹری اتحاد اساتذہ پاکستان ، پروفیسر محمد عامر رفیق، پروفیسر ڈاکٹر عاصم حمید بٹ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد لقمان ، پروفیسر سید شہریار نقوی ، پروفیسر حماد نقوی ، پروفیسر نسیم بشیر ڈوگر، پروفیسر عبدالقدوس اور پروفیسر اعجاز نے اہم کردار ادا کیا ۔
