HED News Latest News

پروموشن لنکڈ ٹریننگ کے نتائج آج جاری کیے جانے کا امکان

دسمبر /جنوری میں پروموشن لنکڈ ٹریننگ لینے والے مرد و خواتین اساتذہ نتائج کے منتظر تھے۔ آج ان کا اعلان متوقع ہے۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی کی مرکزی صدر پروفیسر فائزہ رعنا اور لاہور ڈویژن کے صدر حسن رشید نے آج سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ملاقات کی۔ دیگر معاملات کے علاوہ پروموشن لنکڈ ٹریننگ کے نتائج کا بھی استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اساتذہ نے پراجیکٹ تیار کرتے وقت گائیڈ لائنز کو نظر انداز کیا۔ بعض نے ادھورے پراجیکٹ بھی جمع کروائے ۔ ان کا کیا کرنا ہے؟ صدر پپلا نے درخواست کی کہ اس حوالے سے لچکدار پالیسی اختیار کی جائے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ نتائج آج ہی جاری کر دئیے جائیں گے۔

Related posts

لاہور کے کالجوں کے پرنسپل کے امیدواران کے انٹرویو کل یکم جنوری کو ہونگے

Ittehad

سی ٹی آئیزکو تنخواہ کی عدم ادائیگی،قابل مذمت عمل

Ittehad

تعلیم کے دوایڈیشنل سیکرٹریز کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت

Ittehad

Leave a Comment