2020 HED News HED News Latest News

سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پھر تبدیل


لاہور(خصوصی رپورٹ) حکومت پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے چیف سیکرٹری جناب جواد رفیق کے دستخطوں سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیاہے جس کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے سپیشل سیکرٹری جناب سہیل شہزاد کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری آپریشن سکولز تعینات کر دیا گیا ہے جناب سہیل شہزاد ابھی گزشتہ دنوں ہی اس عہدے پر تعینات ہوئے تھے اہل دانش کے بقول اس محکمہ کی پسماندگی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کوئی اعلی آفیس یہاں زیادہ عرصہ کام نہیں کرتا یا کرنے نہیں دیا جاتا ابھی بمشکل انہیں محکمہ کے عملے سے مکمل تعارف بھی نہیں ہوا تھا کہ انہیں ہٹا دیا گیا پی پی ایل اے کے قائدین کا ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ محکمہ کے افسران کی مختصر عرصے کے لیے تعیناتیاں ہائیر ایجوکیشن پر برئے اثرات کا باعث بنتی ہیں لہذا کیاایسے اقدامات سے اجتناب کیا جائے۔ 

Related posts

  گریڈ بیس میں ترقی پانے کے بعد دوبارہ ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

حکومت پنجاب تعلیمی ادارے تباہ کر کے دوسرے ادارے بنانے کے تجربات بند کرئے

Ittehad

ساہیوال کے ستائیس مرد و خواتین امیدواروں کے انٹرویوز بھی کل ہونگے

Ittehad

Leave a Comment