گورنمنٹ کالج شاہدرہ لاہور کے اکنامکس کے لیکچرر سوشیل سلمان کرونا کے سبب انتقال کر گئے انہیں کوئی پندرہ روز قبل علامات سے جسم میں کرونا وائرس کا انکشاف ہوا جس نے بہت ہی جلد شدت اختیار کر لی انہیں علاج کی غرض سے ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں انہیں کچھ روز وینٹیلیٹر میں رکھا گیا جہاں وہ آج جان کی بازی ہارگئے نوجوان سوشیل سلمان کے والد بھی پروفیسر تھے اور گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور میں تدریسی فرائض سر انجام دے کر ریٹائر ہوئے اتحاد اساتذہ ان کے خاندان کے غم میں شریک ہے اور ان سے اظہار تعزیت کرتا ہے
مرحوم خوش مزاج ،ملنسار اور ہر دلعزیز شخصیت تھے اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے