2023 Latest News Press Releases

بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہر طبعیات ڈاکٹر ریاض احمد ریٹائر ہوگئے

وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بطور پرو وائس چانسلر فرائض سر انجام دے رہے تھے 1997 میں گورنمنٹ کالج لاہور کو جوائن کیا ہیڈ آف فزکس ڈیپارٹمنٹ رہے،ڈائریکٹر سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز فزکس ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اور ڈین فیکلٹی آف میتھیمیٹکل سٹڈیز اور چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف فزکس رہے

وہ ایک سو شتر ریسرچ آرٹیکلز کے خالق ہیں جو مختلف ریسرچ جنرلز میں چھپ چکے ہیں  سولہ ریسرچ سکالرز نے ان کی زیر نگرانی اپنی ڈاکٹریٹ مکمل کی ستر سے زائد ان کے شاگرد ماسٹر آف فلاسفی ہیں اور سیکٹروں ماسٹر ان فزکس  ہیں 

 وہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سکالرشپ پر 1988 میں لندن  اور انہوں نے ایمپیریل سکول لندن سے اپنی ڈاکٹریٹ مکمل کی 

دو ہزار دس میں انہیں ایچ ای سی نے ،بیسٹ ٹیچرایوارڈ، سے نوازا گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) دو روز قبل اتحاد اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے ایل علم  دوست ماہرین تعلیم اوراتحاد اساتذہ کے دوست ساتھیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے ایک تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا  وہاں تقریب کی نوعیت اور ساخت کی بنا پر ان ساتھیوں کی علمی خدمات پر گفتگو تشنا رہی لہذا ضرورت رہی کہ ان کا تفصیلی تعارف پیش کر کے ملک بھر میں پھیلے ہزاروں ساتھیوں سے خراج تحسین وصول کیاجائے ڈاکٹر ریاض احمد نے پبلک  سروس کمیشن سے سلیکشن کے بعد بطور لیکچرر فزکس  1987  میں گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور  سے آغاز  کیا 1988 میں انہیں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے سکالرشپ پر ایمپیریل کالج لندن بھجوا دیا گیا جہاں انہوں نے 1991 تک ڈاکٹریٹ کا مقالہ مکمل کر کے اور اس کا دفاع کر کے ڈگری حاصل کی اور وطن واپس آ گئے  محکمے نےجوائن کرنے پر انہیں گورنمنٹ دیال سنگھ کالج تعینات کر دیا جہاں انہوں نے 1997 تک درس و تدریس کےتع فرائض سر انجام دئیے 1997 میں انہیں گورنمنٹ کالج لاہور میں اسسٹنٹ پروفیسر سلیکٹ کر کے سنٹر فار ہائر سٹڈیز  تعینات کیا گیا 2004 میں ان کی سلیکشن بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ہو گئی اور تعیناتی  ڈیپارٹمنٹ آف فرانس میں کر دی گئی جہاں یہ 2008 میں چیرمین فزکس ڈیپارٹمنٹ ہوگئے 2010  میں انہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بیسٹ ٹیچر  ایورڈ سے ۔نوازا گیا  2011 میں پروفیسر آف فزکس ہوئے  تو انہیں سنٹر فار ہائر سٹڈیز کا ڈائریکٹر بنا دیا گیا ساتھ ہی انہیں چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف فزکس کا دوہرا چارج بھی سونپ دیا گیا2016 میں انہیں ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اور پھر ڈین فیکلٹی آف میتھیمیٹکل اور فزیکل سائنسز بنا دیا گیا دسمبر 2022 میں انہیں یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا مدت ملازمت مکمل ہونے پر یہ گزشتہ دنوں ریٹائر ہوگئے ڈاکٹر ریاض احمد دوران ملازمت گورنمنٹ دیال سنگھ کالج اتحاد اساتذہ پاکستان کے قریب ا گئے اور ہمیشہ قریب رہے وہ ایک محنتی ،علم دوست اور انسان دوست شخصیت ہیں ہمیشہ مددگار رہے لوگوں کی بھلائی کرتے رہے  انہوں نے وائس چانسلر کی خالی آسامی پر درخواست دے رکھی ہےجس کے ہر لحاظ سے وہ مستحق ہیں اگر فیصلہ پولیٹکل کی بجائے میرٹ پر ہوا تو وہ آئندہ کے وائس ث ہونگےہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں

Related posts

ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور سبقت لے گیا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ویب سائٹ لانچ کر دی

Ittehad

  وفاقی  ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں یکم اپریل سے  دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

سستی ترین یونیورسٹیاں بنانے کے فن میں یکتا پاکستانی بیوروکریسی

Ittehad

Leave a Comment