پنجاب کے وزیر تعلیم برائے سکولز مراد راس نے کہا ہے کہ سکولز بند کرنا آخری حربہ ہوگا یہ تب ہوگا جب یہ اشد ضروری ہو سندھ حکومت نے بھی کل یہ اعلان کیا ہے کہ کرونا کیسز میں اضافے کے باوجود سکولز کھلے رکھے جائیں گے عالمی بنک کے گلوبل ایجوکیشن ڈائریکٹر جمائم ساویدا کا بھی کہنا ہے کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ سکول کھولنے سے کورونا کیسوں میں اضافہ ہو گا سکول کھولنااور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کوئی تعلق نہیں ہے ورلڈ بنک کے مختلف اعداد و شمار کے مطابق اگر سکول کھلے ہیں تو بچوں کے لیے صحت کے خطرات کم ہیں اور بند ہونے کی قیمت بہت زیادہ ہے