آج کے ترقی یافتہ دور میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹری کو پتہ نہیں کہ فلاں ٹیچر ہے بھی کہ نہیں ،ہے تو کہاں پوسٹڈ ہے یا جاب کو خیر باد کہ چکا یا سلیکٹ ہو کر اسی محکمے میں کسی ہائر پوسٹ پر کسی دوسرے کالج میں کام کر رہا ہے یا خدا نخواستہ اللہ کے حضور پیشن ہو چکا جب ایسوسی ایشن اصرار کر کے پرموشن کے کیسز بجھوا دیں تو ایسے کیسز کے بارے میں پوچھے ہیں جن کےاگےلکھا ہوتا ہے’وییر ابوٹ، معلوم نہیں ہیں پر باز پرس ہو تو جواب نہیں ہوتا نتیجہ جھاڑ پڑتی ہے تو موجودہ سیکرٹری صاحب نے یہ حل نکالا ہے کہ کیسز ہی نہ بھجوائیں سیٹیں دو سال سے خالی ہیں پرموشن ٹریننگ کو بھی ایک سال سے زائد ہو چکا ہے مگر سبکی کے ڈر سے کیسز آگے نہیں جا رہے اور پوچھنے والا بھی کوئی نہیں صرف وزیروں مشیروں کی خوشنودی حاصل کرنے کی نوکری کر رہے ہیں