ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے گذشتہ برس ستمبر 2024 میں پرموشن کے بعد ڈسکولیٹ ہونے پر جائے تعیناتی پر جوائن نہیں کیا تھا
پہلے پوسٹنگ آرڈرز میں لکھا تھا کہ اگر وقت پر جوائن نہ کیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ آپ نے پرموشن چھوڑ دی ہے اب پیڈا کی تڑی لگائی گئی ہے
لاہور (خبر نگار )محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے دو روز قبل ایک وارننگ لیٹر ان انتیس لیکچررز کے نام جاری کیا ہے جنہوں نے ستمبر ،اکتوبر 2024 میں پرموشن کے بعد اگلی جائے تعیناتی پر جوائن نہ کیآ وجہ اس کی یہ تھی کہ ان بے چاروں کو اپنے گھر سے دور دراز سٹیشنوں پر تعینات کر دیا گیا تھا وہ اپنے گھریلو حالات کی مجبوریوں کی بنا پر جوائن نہ کر سکے اس پوسٹنگ لیٹر میں واضح کر دیا گیا تھا کہ اگر متعلقہ آفیسر نے جوائن نہ کیا تو سمجھا جائے گا کہ اس نے پرموشن چھوڑ دی ہے مگر اب پانچ ماہ بعد انہیں تڑی لگائی جا رہی ہے کہ اب بھی جوائن کر لیں نہ کیا تو پیڈا ایکٹ کے تحت انکوئری کی جائے گی جس میں سزا بھی ہو سکتی ہے یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ ان کو دوہرا نقصان پہچانے اور ڈرانے دھمکانے سے کام لیتے ہوئے ہر صورت اسی دور دراز کے سٹیشن پر ایک ضد کے تحت جوائن کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے




