دو بچیاں شدید زخمی چھت گرنے سے چاروں ملبے تلے دب گئیں تھیں ریسکیو عملے نے ملبہ ہٹا کر نکالا تو دو انتقال کر چکی تھیں دو شدید زخمی طالبات کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں داخل کروایا گیا ہے
بہاولپور (نامہ نگار) بہاولپور شہر میں آج شام ایک نہایت افسوسناک واقعے ۔پیش آیا ریاض کالونی میں واقع حسین نامی پرائیویٹ ہاسٹل کی چھت اچانک گر گئی وہاں گورنمنٹ صادق وویمن یونیورسٹی کی طالبات قیام پذیر تھیں چھت گرنے سے چار طالبات ملبے تلے دب گئیں ریسکیو عملے نے ملبہ ہٹایا تو دو طالبات شہید ہو چکی تھیں باقی دو طالبات کو شدید زخمی حالت میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں داخل کروا۔ دیا گیا ہے جان بحق ہونے والی دونوں طالبات صالحہ منور عمر 21 شال اور ماجدہ اقبال عمر 32 سال کا تعلق چک نمبر 172 مراد چشتیاں ضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ زخمی ہونے والی فائزہ اخلاق اور عائشہ نواز دونوں 19 سال کی ہیں اور دونوں کا تعلق ڈاہرانوالہ چشتیاں ضلع بہاولنگر سے ہے مذکورہ ہاسٹل ایک دوکاندار عبد الستار کی ملکیت ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے