2022 HED News Latest News

ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ و ناروال کو ٹرانسفر کرکے کالجز میں تعینات کر دیا گیا

انتظامی ٹنیور مکمل ہو جانے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مراد علی گوندل اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ اقبال کلویا  کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر کالجوں میں پطور اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کر دیا گیا ہے مراد علی گوندل صاحب کو اسسٹنٹ پروفیسر اردو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ایمن آباد تعینات کر  دیا گیا ہے ان کی جگہ گورنمنٹ کالج شکر گڑھ ضلع ناروال کے ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد عاصم عتیق کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع ناروال تعینات کیا گیا ہے سیالکوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال کلویا کو اسسٹنٹ پروفیسر ریاضی گورنمنٹ اسلا میہ کالج سمبڑیال ضلع سیالکوٹ لگایا گیا ہے ان کی جگہ گورنمنٹ کالج ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے تاریخ کے  اسسٹنٹ پروفیسر تنویر فضل کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے  

Related posts

انگریزی ادب کے نامور استادپروفیسر رضی عابدی انتقال کر گئے

Ittehad

گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کی منتظر 19 خواتین کی دو ہزار تئیس کی سالانہ رپورٹ تاحال نہیں پہنچ سکیں

Ittehad

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے آج بھی بند رہے کل بھی بند رہیں گے

Ittehad

Leave a Comment