Latest News Promotion Notifications

اسلام آباد، سرکاری ملازمین کے لئےٹائم سکیل پروموشن پالیسی کی سمری منظور

ویب ڈیسک: مختلف نیوز چینلز اور نیوز ویب سائٹس کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے لاکھوں وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم شہبازشریف نےٹائم اسکیل پروموشن پالیسی کی سمری منظور کرلی۔

شہباز شریف کی  جانب سے ٹائم سکیل پروموشن پالیسی کی سمری منظور کرنے پر سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی ملازمین ٹائم سکیل پروموشن کیلئے گزشتہ 21 سال سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوہزار ایک میں وفاقی حکومت نے ٹائم سکیل پروموشن معطل کی تھی۔

وفاقی ملازمین کی نمائندہ تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے وزیراعظم شہبازشریف کے فیصلے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

Related posts

سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے سبب پنجاب کے تمام سرکاری کالجز /یونیورسٹیاں ۔گیارہ / بارہ مئی کو بند رہیں کی

Ittehad

پانچ تعلیمی بورڈوں کے چیرمین کا ایڈیشنل چارج متعلقہ کمشنروں کے سپرد 

Ittehad

پی پی ایل اے کی سنٹرل ایگزیکٹو کی متفقہ کمیٹی برائے پے پروٹیکشن کا اجلاس آج سرگودھا میں ہوگا

Ittehad

Leave a Comment