سات سو ایک سے آٹھ سو سترہ تک مکمل نہ تھے سوموار کو پہنچیں گے ڈی پی آئی عیر متنازع ہونے کے سرٹیفیکیٹ کی بجائے عدالتی کاروائی کی ہسٹری ساٹھ منسلک کر رہے ہیں
تاریخی اہمیت کے حامل اسسٹنٹ پروفیسرز کے ترقی کے کیسز سنیارٹی نمبر 817 تک بالآخر مکمل ہو ہی گئے ڈی پی آئی آفیس کے عملے نے دن رات محنت کر کے مکمل کر دئیے سات سو نمبر تک کے کیسز تو ڈی پی آئی کے دستخط ہو جانے کے باعث آج بعد دوپہر سیکرٹریٹ پہنچا دئیے گئے جبکہ سات سو ایک سے آٹھ سو سترہ تک کے کیسز ڈی پی آئی کے لاہور میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے دستخط نہ ہو سکے سوموار کو ان کی واپسی کے بعد ان کے دستخط ہو جائیں تو سیکرٹریٹ پہنچ جائیں گے مگر ڈی پی آئی آفیس کے ذرایع کے مطابق ان کے ساتھ غیر متنازع ہونے کا سرٹیفیکیٹ منسلک نہیں کیا جا رہا بلکہ اس کے ساتھ پورے عدالتی معاملات کی پوری تاریخ منسلک کی جائے گی اور اعلی حکام پر چھوڑ دیا جائے گاکہ وہ جو بھی فیصلہ کریں