اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم پاکستان سے منظوری کے بعد کیبنٹ ڈویژن سیکریٹریٹ نے عید الاضحی کے موقع پر 29 جون سے یکم جولائی تک تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے کیونکہ یکم جولائی کو ہفتہ کا دن ہے لہذا نوٹیفکیشن میں وضاحت کر گئی ہے کہ وہ دفاتر جہاں ہفتے میں پانچ دن کام ہوتا ہے وہاں دو چھٹیاں (29 بروز جمعرات اور 30 بروز جمعہ )ہونگی جبکہ دوسرے دفاتر جہاں ہفتے میں چھ دن کام ہوتا ہے وہاں تین چھٹیاں (29 بروز جمعرات 30 بروز جمعہ اور یکم جولائی بروز ہفتہ )ہونگی عملی طور پر اتوار شامل کر کے چار چھٹیاں ہی ہوں گی لیکن کہا یہ جا رہا ہے کہ حکومت حج کی چھٹی بھی کرتی جو ستائیس جون بروز منگل کو ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو بدھ کو کون دفتر آئے گا وفاقی دارالحکومت تو جمعہ 23 جون کی شام سے خالی ہونا شروع ہو جائے گا دفاتر میں کام کرنے والے دور سے آئے ہوئے بابو اگلے ہفتے کے دو تین دن کی اپنی چھٹی لیکر بھاگ جائیں گے