2025 HED News Latest News

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس ایونٹ برائے اساتذہ دو ہزار چوبیس/ پچیس کی تیاریاں

سپورٹس ایونٹ کا انعقاد ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ہوگا پنجاب کے تمام کالجز کے اساتذہ کی نمائندگی ہوگی

لاہور ڈویژن کے پرنسپلز ایسے اساتذہ کے نام بجھوائیں جو کرکٹ، ٹیبل ٹینس ، بیڈ منٹن،رسہ کشی اور شطرنج جیسے کھیلوں میں حصہ لینے خواہشمند ہوں

انفرادی کھیل میں شمولیت کی خاطر ہر کالج سے کم ازکم دو اساتذہ ضرور شرکت کریں

نام ہر حال میں 9 جنوری 2025 تک پہنچ جانا چاہیں

لاہور (نامہ نگار) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز نے نام اپنے مکتوب میں ہدایت کی تھی کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپورٹس ایونٹ میں شمولیت کے لیے پرنسپلز کے ذریعے کھلاڑی اساتذہ کے نام منگوائے جائیں اس خط کا حوالہ دیکر ڈائریکٹر لاہور ڈویژن نے لاہور کے تمام مردانہ و زنانہ کالجوں اور شیخوپورہ ،ننکانہ اور قصور کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو خط ارسال کیا ہےکہ سپورٹس ایونٹ 2024-2025 میں شرکت کے خواہشمند ایسےاساتذہ جو کرکٹ ٹیپ بال ٹی10 ،بیڈ منٹن (ٹیم ایونٹ ),ٹیبل ٹینس ،رسہ کشی اور شطرنج کے کھلاڑی ہوں کے اسمائے گرامی نو جنوری 2025 تک دفتر ڈائریکٹر لاہور میں پہنچا دیں افرادی کھیلوں میں حصہ لینے والے کم از کم دو نام ہر کالج سے ضرور آنا چاہیں نام کے ہمراہ کھلاڑی کے دیگر کوائف بھی ساتھ ہونا چاہئیں

سپورٹس کوآرڈینیٹر ز کے اسمائے گرامی برائے اطلاع

نام بجھوانے کے لیے پرنسپلز صاحبان کے لیے پرفارما

Related posts

سرگودھا- پے اینڈ سروس پروٹیکشن نہ ملنے پر کالج وسکول اساتذہ کا مظاہرہ

Ittehad

 گریڈ بیس کے مرد پروفیسرز کا ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا

Ittehad

چار جنوری کو طے راولپنڈی اور سرگودھا کے امیدواران کی شکایات دور کرنے والی کی ریڈسل کمیٹی کی میٹنگ ملتوی

Ittehad

Leave a Comment