لاہور (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی جانب سے ایک لیٹر تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹر ، پرنسپلز صاحبان (مردانہ /زمانہ) کو ایک لیٹر بھجوایا گیاہے جس میں ان کے مخاطث تمام مرد و خواتین اساتذہ ہیں ان افسران کی وساطت سے یہ خط ان تک پہنچایا جانا ہے اساتذہ کو کہا گیا ہے کہ وہ مجاز اتھارٹی نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو آپ تک پہنچا نا مقصود ہے محکمہ کے تمام افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ ہائر ایجوکیشن کے ایچ آر پورٹل پر اپنا پرسنل ڈیٹا اپ ڈیٹ کریں www.hehr.punjab.gov.pk پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے ایچ ای ڈی ایپ پر یوزرنیم اور پاس ورڈ لگا کر کھول لیں جیسے ٹرانسفر کے لیے درخواست دیتے وقت بولتے ہیں جن کو پاس ورڈ بھول گیاہے وہ دوبارہ بنا لیں جن کا نامکمل پرفا ئل ہے وہ اپنا مکمل کریں اور دوسرے اس کو اپ ڈیٹ کریں پوچھیں گئے تمام کالمز دھیان سے پر کریں کیونکہ ہر ایک اہمیت کا حامل ہے تاکہ ترین سنیارٹی لسٹ کے مطابق اپنا سنیارٹی نمبر لکھیں اگر سنیارٹی نمبر تاحال الاٹ نہیں ہوا تو صفر لکھیں۔ موجودہ گریڈ میں آپ کا سٹیٹس سلیکٹی ہے یا پرموٹی ہے پرسنل پروفائل میں کوالیفیکیشن لکھنے کےبعد میٹرک سے لیکر اوپر تک تمام سرٹیفکیٹ و ڈگریاں جن کی بنیاد پر محکمہ میں تعیناتی ہوئی ہے پرنسپلز سے تصدیق کے ساتھ سبمٹ کریں اس کے بعد سروس ریکارڈ کے لیے سروس کے سال اول سے شروع کرتے ہوئے تاحال سال وائز پر کریں اگر کسی سال کے دوران پرنسپل ٹرانسفر ہو گیا ہو تو اس سال کو بھی ریکارڈ کے لیے دو حصوں میں پرنسپلز کے حوالےسے تقسیم کر دیں یا اگر دوران سال پرنسپل ریٹائر ہو جاتا ہے تو اس سال کے بھی دو حصے ہونگے ایک پہلے پرنسپل کے ساتھ اور دوسرا پرنسپل خواتین وحضرات بھی اسی طرح پورٹل کو کھولیں گے اور بھجوائے گئے کوائف کی تصدیق کریں گے اگر کسی جگہ وہ تضاد دیکھیں تو ان کوائف کو مسترد کر دیں افسران سے التماس ہے کہ وہ اسے اولین ترجیح تصور کریں کسی سوال کی صورت میں دئیے گئے ای میل یا ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کر
hehr@ hed.punjab.gok.pk
پرنسپل خواتین وحضرات بھی اسی طرح پورٹل کو کھولیں گے اور بھجوائے گئے کوائف کی تصدیق کریں گے اگر کسی جگہ وہ تضاد دیکھیں تو ان کوائف کو مسترد کر دیں افسران سے التماس ہے کہ وہ اسے اولین ترجیح تصور کریں کسی سوال کی صورت میں دئیے گئے ای میل یا ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کریں