چارج ڈاکٹر اختر سندھو کے سپرد ۔۔ فاروق گجر وائس پرنسپل بن گئے
آج اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے ہال میں کالج کے سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے والے پرنسپل رانا محمد اسلم پرویز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا شرکا اور مقررین کے مطابق ایسی شاندار تقریب کی مثال اس ادارے میں ماضی میں نہیں ملتی تقریب میں ڈائریکٹر کالجز لاہور جناب پروفیسر ضیاء الرحمن گورنمنٹ کے مختلف کالجز کے پرنسپلز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی کالج سٹاف کی ایک بڑی تعداد کے علاؤہ شہر کے دوسرے کالجوں کے اساتذہ بھی شریک محفل تھے علاؤہ ازیں گوجرانولہ گجرات شیخوپورہ قصور سرگودھا اور پنجاب کے دیگر شہروں سے محبان رانا اسلم طویل مسافت طے کر تقریب میں شامل ہوئے تقریب کے روایتی آغاز کے بعد کالج کے سبھی صدور شعبہ جات نے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے بعد میں باہر سے آنے والے مہمانوں کے گلدستے پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو کم و بیش ایک گھنٹہ جاری رہا پروفیسر کاشف فراز نے جو نظامت کے فرائض سر انجام دے رہے تھے نہایت سمجھداری سے غیر ضروری طوالت کو کنٹرول کیا اور اگلے مرحلے یعنی٫” رانا صاحب کے بارے میں خیالات کا اظہار ” کا شروعات کروائی خواتین پرنسپلز جن میں گورنمنٹ اپوا کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نعیمہ خورشید ،ٹاون شپ کالج کی ڈاکٹر عنبرین ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین چوہنگ کی گلنار ممتاز۔ گورنمنٹ رابعہ بصری کالج برائے خواتین کی سعدیہ رحمان ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہدرہ کی یاسمین نعیم ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد کی حلیمہ آفریدی ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین کوپر روڈ کی پروفیسر ماہرہ ثاقب،گورنمنٹ کالج برائے خواتین کوٹ لکھپت کی پرنسپل انجم مہدی صاحبہ،پروفیسر لالہ رخ بخآری گورنمنٹ کالج برائے خواتین کاہنہ نو کی پرنسپل انجم نظامی،گورنمنٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ کی نگہت اعجاز اور مرد پرنسپلز میں گورنمنٹ کالج پنڈ دادنخان کے نزہت الرحمن رانجھا ،گورنمنٹ کالج برائے کامرس علامہ اقبال ٹاؤن کے پرنسپل کامران ،گورنمنٹ کالج للیانی کے پرنسپل پروفیسر عامر نذیر نے رانا صاحب کی انسانی صفات کے بارے میں جذباتی گفتگو کر کے شرکا کا حیران کر دیا یوں لگتا تھا کہ وہ انسانیت کے بلند ترین درجے پر فائز ہیں کوئی عام انسان نہیں سٹاف کے ساتھ برتاؤ پر کالج کے اساتذہ نے انہیں ماں کیطرح قرار دیا خود نظامت کے فرائض سر انجام دینے والے کاشف فراز ایک موقع پر آبدیدہ ہوگئے پنڈ دادن خان سے آنے والے پرنسپل نزہت الرحمن رانجھا کا خراج عقیدت کا انوکھا انداز سب کے من کو بھایا میڈیا لالہ رخ بخآری کی نظم کافی متاثر کن تھی اس کے علاؤہ شہر کے مختلف کالجوں کے پروفیسر صاحبان نے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا ان کے علاؤہ پی پی ایل اے کے قائم مقام صدر زاہد اعوان نائب صدر مرکز شجاعت شاہ ،لاہور ڈویثرن کے صدر توصیف صادق ،گوجرانوالہ کے صدر اختر گھمن جنرل سیکریٹری لاہور ڈویژن وقار سلطان نائب صدر لاہور جاوید بھٹی اور اتحاد اساتذہ کے مرکزی قائدین جناب پروفیسر ظفر علی خان محمد عارف ،حافظ عبد الخالق ندیم اور چوہدری غلام مصطفی کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں تقریب کے منتظمین یقیناَ داد و تحسین کے مستحق ہیں ان میں صدر شعبہ فزکس طارق علی پروفیسر ڈاکٹر الطاف الرحمن پروفیسر خرم واسطی اور ان کے ساتھی شامل ہیں محفل کی تزئین و آرائش ہو یا ظہرانہ سب میں ان کی ذہانت کے ساتھ ساتھ رانا صاحب سے ان کی محبت و وابستگی صاف نظر آئی طعام کی کوالٹی و فروانی لائق تحسین تھی تقریب کے اختتام اور خورد و نوش کے بعد رانا محمد اسلم پرویز نے باقاعدہ طور پر پرنسپل کا چارج سینر ترین رکن سٹاف ڈاکٹر اختر سندھو کے حوالے کر دیا نتیجتاً وائس پرنسپل کا خالی عہدے کا چارج ڈاکٹر فاروق گجر کے سپرد کر دیا گیا