اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر ادریس احمد 30ستمبر دو ہزار اکیس کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے ان کے کالج کولیگز کی جانب سے ایک شاندار تقریب پذیرائی کا انعقاد ایک بینکوٹ ہال وکٹورین کے خوبصورت ہال میں منعقد کی گئی وسیع و عریض ہال فیصل آباد کے مقامی کالجوں کے اساتذہ کے علاؤہ پنجاب بھر سے آنے والے اتحاد اساتذہ کے راہنماؤں سے بھرا ہوا تھا جن میں بزرگ رہنما پروفیسر ظفر علی خان ،پروفسر محمد عارف۔پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم ۔پروفیسر غلام مصطفی،پروفیسر طارق محمود خان ۔پروفیسر رانا اسلم پرویز۔پروفیسر حسن رشید ۔پروفیسر جاوید بھٹی پی پی ایل اے کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم ۔پی پی ایل اے کے سرگودھا ڈویژن کے صدر ڈاکٹر حافظ محمد رمضان ۔پی پی ا یل اے کے سرگودھا ڈویژن کے سنیر نائب صدر ڈاکٹر شیر محمد گوندل ۔جھنگ سے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر ملا خان حیدری ۔رہنما اتحاد اساتذہ اشرف سیال مرکزی نائب صدر عارف بھروانا اور اتحاد اساتذہ کے ہمدم دیرینہ پروفیسر اسلم ساجد ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈاکٹر لیاقت اور وقار گھادی چینوٹ سے پروفیسر راؤ منظور احمد خان ۔پروفیسر افضل جپہ نمایاں تھے جبکہ میزبان گورنمنٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کے اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں نے باہر سے آنے والے دوستوں کا استقبال کیا شہر کے پی پی ایل اے کے صدر ڈاکٹر خورشید اعظم استقبالیہ کمیٹی کے ساتھ شریک و پیش پیش تھے گورنمنٹ میونسپل کالج عبداللہ پور کے پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی ۔گورنمنٹ کالج ستیانہ روڈ کے پرنسپل محترم طرافت علی ۔گورنمنٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عالم ۔پروفیسر جماعت علی پرنسپل گورنمنٹ کالج صفدر آباد ۔پروفیسر سعید احمد پرنسپل گورنمنٹ کالج سانگلہ ہل ۔پروفیسر شہباز احمد ہرل پرنسپل گورنمنٹ کالج چنیوٹ۔ پروفیسر میاں ارشد اقبال سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ۔رفعت اقبال ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز محترم قاسم بٹر ڈائریکٹر اورینٹل گروپ آف کالجز محترمہ پروفیسر بشری یاسمین پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمندری۔راشدہ ظفر سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج مدینہ ٹاؤن فیصل آباد پروفیسر شاہدہ رائے پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد پروفیسر تہمینہ یاسمین پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین 215 آر بی فیصل آباد ڈاکٹر سائرہ خانم پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ایوب ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد۔اتحاد اساتذہ کے رہنما طارق فیروز اتحاد اساتذہ کے رہنما قاسم کمبوہ اتحاد اساتذہ کے رہنما تبسم رسول میزبان شہر کی ممتاز شخصیات میں نمایاں تھیں تقریب پذیرائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نظامت کے فرائض پروفیسر وسیم محمود نے ادا کیے اور بطریق احسن ادا کیے پروفیسر ظفر علی خان ۔پروفیسر ڈاکٹر اعجاز فاروق پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم ۔ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم اور مہمان خصوصی ادریس احمد سٹیج پر رونق افروز تھے دور دراز سے مہمانوں کی آمد کے سبب کیوںکہ تقریب کا آغاز وقت پر ممکن نہ ہو سکا لہذا صرف چند مقررین کو خیالات کے اظہار کی دعوت دی جا سکی جنہوں نے اپنے اپنے گروپ کی نمائندگی کی پی پی ایل اے کی نمائندگی کرنے کے لیے ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم جنرل سیکرٹری پی پی ایل اے کو دعوت کلام دی گئی انہوں نے پروفیسر ادریس احمد کی اثحاد اساتذہ اور پی پی ایل اے کےلیے گراں قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اتحاد اساتذہ کی نمائندگی کے لیے سابق صدر پی پی ایل اے پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم کو بلایا گیا جنہوں نے خوبصورت پیرائے میں ان کی آغاز سے آجتک ادریس احمد کی اساتذہ برادری کے کی جانے والی بیش قیمت قربانیوں اور عظیم کاز سے وابستگی کا ذکر کیا سابق دوست اور سابق پرنسپل جناب ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم نے ادریس احمد کی بطور استاد و منتظم عمدہ صلاحیتوں پر انہیں نذرانہ پیش کیا ڈاکٹر محمد عالم نے پروفیسر ادریس احمد کی شخصیت کے کئی روشن پہلوؤں کو اجاگر کیاخواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ کی پرنسپل محترمہ ناھید قادر نے اپنے انداز میں ادریس احمد کی شخصیت کے مختلف خوبصورت پہلوؤں کی نقاب کشائی کی ادریس احمد کے ہمدم دیرینہ پروفیسر ملا خاں حیدری نے داہیوں پر محیط رفاقت کا دلکش خاکہ حاضرین کی نذر کیا تقریب کا دوسرا حصہ پھول و گلدستے پیش کرنے کا تھا تقریباً سبھی دوستوں و محبان نے پھول و تحائف محبت سے پیش کیے تقریب کا انجام بھی آغاز کی طرح دل فریب تھا گورنمنٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کی اتحاد اساتذہ کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ مہمانوں کو پیش کیا گیا جس کی تعریف نہ کرنا کفراں نعمت ہوگی
previous post