2023 Latest News Press Releases

پہلا سرگودھا ڈویژن کی طرف سے پروفیسر طفیل گوندل کی پروقار تقریب پذیرائی 

پروفیسر طفیل گوندل کو دولہا بنا کر بگھی میں سوار کروا کے پنڈال میں لایا گیا گل پاشی اور تالیوں کی گونج کا منظر دیدنی تھا  ایک وسیع و عریض لان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا 

پروفیسر طفیل احمد اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما سرگودھا ڈویژن کی کور کمیٹی کے کوآرڈینیٹر تیس اپریل دو ہزار تئیس کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئے یہ تقریب ان کی اب تک کی اساتذہ برادری کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف کے لیے پپلا سرگودھا ڈویژن نے منعقد کی  

سرگودھا (خصوصی رپورٹ) پروفیسر طفیل  احمد گوندل  سرگودھا ڈویژن کے کالج اساتذہ میں ایک معتبر نام مدت ملازمت مکمل کر کے آج تیس اپریل دو ہزار تئیس کو ریٹائر ہو رہے ہیں انہوں نے ہر لحاظ سے بھر پور ملازمتی زندگی نبھائی تعلیم و تدریسی کا فرض بھی بطریق احسن نبھایا غیر نصابی کالج کی سرگرمیوں میں بھی طالب علموں کی رہنمائی کی کالج کو انتظامی طور پر بہتر چلانے میں کالج انتظامیہ کی مدد و معاونت کی اور سب سے بڑھ کر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن سرگودھا ڈویژن کو متحرک و مستعد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا سرگودھا ڈویژن کی پپلا باڈی نے ان کی خدمات کے اعتراف کے لیے کل 29 اپریل 2023 کو ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں سرگودھا ڈویژن کے کم و بیش تمام اضلاع سے تحاد اساتذہ کے رہنما و کارکنان شریک ہوئے نہ صرف یہ بلکہ دوسرے ڈویژنز سے بھی لوگ شرکت کے لیے آئے تھے ان میں مرکزی رہنما  چیرمین اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر محمد عارف ،چیف کوآرڈینیٹر و سابق صدر پپلا پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم ،صدر اتحاد اساتذہ پروفیسر غلام مصطفیٰ    پروفیسر رانا محمد اسلم پرویز  نائب صدر خاثون محترمہ فائزہ رعنا چوہدری ،مرکزی رہنما ڈاکٹر طارق بلوچ ،پروفیسر محبوب عارف ،پروفیسر حسن رشید ،پروفیسر اشتیاق علی جٹھول اور پروفیسر پروفیسر ڈاکٹر فاروق گجر قابل ذکر ہیں  تقریب میں طفیل گوندل کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی سابق پرنسپل اور موجودہ پرنسپل نے ان کے انتظامی امور چلانے میں ان کی تکنیکی مہارت میں معاونت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا شاگرد پروفیسر ز نے ان کی تدریس پہلوؤں پر بات کی اور سراہا اساتذہ رہنماؤں نے انکے اتحاد اساتذہ کے لیے کور کمیٹی کے کوآرڈینیٹر کی حثیت سے قائدانہ کردار د تعریف کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ یہ رول جاری رکھیں آخر میں  شمع محفل   طفیل گوندل نے سب دوستوں ک پذیرائی  پر  شکریہ ادا کیا  اور تجدید عہد کیاکہ وہ اپنا قائدانہ رول نبھانے رہیں گے 

  

Sent from Yahoo Mail on Android

Related posts

حافظ عبد الخالق ندیم کے برادرِ بزرگ انتقال کر گئے

Ittehad

پیپلا الیکشن کمیشن کا اعلان وسط فروری شیڈول ۔۔وسط مارچ پولنگ

Ittehad

ایم فل، پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے تاریخ میں توسیع

Ittehad

Leave a Comment