2024 Latest News Press Releases

غلام مصطفے سمیت اتحاد اساتذہ پاکستان کے بیس رہنماؤں کی تقریب پذیرائی

جن رہنماؤں کی اساتذہ برادری کے حقوق کی بازیابی کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے پر سراہا گیا ان میں پروفیسر چوہدری غلام مصطفے ،پروفیسر طارق علی چوہدری لاہور، پروفیسر نصیر احمد غازی سیالکوٹ ،پروچفیسر اتضل چھٹہ صادق اباد، پروفیسر رفیق احمد مظفر گڑھ ،پروفیسر لئیق احمد زیدی بہاولپور ،پروفیسر ڈاکٹر ابرار احمد ابی ملتان،پروفیسر عمر حیات فاروق سمندری فیصل آباد ،پروفیسر ظہور احمد بھٹی فیصل آباد ،پروفیسر باقر علی شاہ لاہور، پروفیسر محمد طفیل گوندل سرگودھا ،پروفیسر انجم نظامی لاہور،پروفیسر فرخ محمود کھوکھر راولپنڈی ،پروفیسر نزہت الرحمن رانجھا پنڈ دادن خان جہلم،پروفیسر کلیم اللہ لغاری ڈیرہ غازی خان،۔پروفیسر توقیر الحق اوکاڑہ، پروفیسر عاشق چوہدری جہلم ،پروفیسر رانا ذوالفقار علی راولپنڈی ،پروفیسر وقار گادھی ٹوبہ ٹیک سنگھ ان تمام رہنماؤں کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے یاد گاری شیلڈین پیش کی گئیں

لاہور ( خصوصی رپورٹ ) اتحاد اساتذہ پاکستان نے دو ہزار تئیس و چوبیس کے دوران ریٹائر ہونے والے اپنے ڈویژنل و مرکزی سطح کے رہنماؤں جنہوں نے اتحاد اساتذہ کے پلیٹ فارم سے جد وجہد کی ایک لمبی تاریخ رقم کی اور اساتذہ برادری کے حقوق کی خاطر بیش بہا قربانیاں دیں ان کی ان خدمات پر داد تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا تقریب جو دیال سنگھ کالج کے وسیع وعریض ہال میں زیر صدارت پروفیسر محمد عارف منعقد ہوئی نظامت کے فرائض پروفیسر محبوب عارف کے ذمے رہے تقریب سے طارق کلیم سابق صدر پیپلا ،حافظ عبد الخالق ندیم سابق صدر پیپلا ،محترمہ فائزہ رعنا موجودہ صدر پیپلا نے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر غلام مصطفے کی اساتذہ برادری کے لیے گراں قدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا حافظ عبد الخالق ندیم نے پروفیسر غلام مصطفے کے ساتھ تمام اتحاد اساتذہ رہنماؤں کی خدمات پر روشنی ڈالی محترمہ فائزہ رعنا نے ان رہنماؤں کی خدمات کو سراہتے کے ساتھ تمام اساتذہ برادری کو بلا جماعت وابستگی کے جاری احتجاجی تحریک کو کامیاب بنانے کی جد و جہد میں شرکت کی اپیل کی پروفیسر چوہدری

غلام مصطفے نے اپنی طویل تقریر میں اپنی نو عمری شروع کر کے اپنی زندگی کے مختلف ادوار میں سیاسی چد و جہد کی تاریخ بیان کی جس سے سامعین خاصے لطف اندوز ہوئے انہوں نے صوبے کے طول و عرض سے تشریف لانے والے کارکنان اتحاد اساتذہ کا بطور خاص شکریہ ادا کیا

Related posts

پنجاب،پینشن اور میڈیکل الائونس کم کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل

Ittehad

پنجاب حکومت نے دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کی فنانشل اسسٹنس کی رقم کم کر دی ۔۔البتہ متوفی کی بیوہ/بچے کو ملازمت کی فراہمی بحال کر دی

Ittehad

وفاق المدارس کا 5 اگست سے امتحانات لینے کا اعلان

Ittehad

Leave a Comment