سندھ ہائی کورٹ نے آڈٹ کا حکم دیا تو بورڈ نے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کر دی
جب جج نے پوچھا کہ آڈٹ نہیں کروانا چاہتے تو بورڈ کے وکیل نے کہا کہ آڈٹ کروانے پر اعتراض نہیں ایڈیشنل رجسٹرار کو سپر وائزر مقرر کرنے اور فوری آڈٹ کروانے پر اعتراض ہے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو بورڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک کے فرانزک آڈٹ کا حکم دیا تھا جس کے خلاف سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے آڈٹ کروانے کی بجائے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی جب فاضل جسٹس عائشہ ملک نے بورڈ کے وکیل سے پوچھا کہ آپ کو دو ارب تیس کروڑ روپے ملے تو آپ اس کا آڈٹ کیوں نہیں کروا رہے تو اس نے جواب دیا کہ کہ بورڈ کو آڈٹ کروانے پر نہیں بلکہ ایڈیشنل رجسٹرار کو سپر وائزر مقرر کرنے اور فوری آڈٹ کروانے پر اعتراض ہے فاضل جسٹس نے اس پر ایڈیٹر جنرل کو آڈٹ کا حکم دے دیا