2022 HED News Latest News

  ایسوسی ایٹ  اور پرائیویٹ کالجوں  اور سکولوں میں چھٹیاں ۔۔ بی ایس کالجز معمول کے مطابق کام کریں گے 

 جیسا کہ پہلے سے طے کر لیا گیا تھا کہ تعلیمی دورانیہ بڑھانے اورطالب علموں کا ماضی میں ضائع ہونے والے وقت کی کمیاں دور کرنے کی خاطر سیشن کو ریگولیٹ کیا جائے گا مو سم گرما کی تعطیلات کم کی جائیں گی اس پر عمل کرتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق یکم جون سے اکتیس جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات رہیں گی مگر یہ صرف ایسوسی ایٹ ڈگری کالجز کے لیے ہونگی جن کے سارے طالب علم امتحان کے لیے جا چکے ہیں  بی ایس کالجز میں تدریسی سلسلہ مسلسل ہے لہذا یہاں کام معمول کے مطابق ہوتا رہے گا ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن میں واضع  کیا گیا ہے کہ بی ایس کالجز معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ انہیں نان ووکیشنل نوٹی فائی کیا جائے تاکہ اساتذہ اٹھتالیس  سالانہ ارنڈ لیو اور کنوئینس الاونس حاصل کر سکیں

Related posts

وزیراعظم پاکستان کے حلقہ انتخاب میں اندھیر نگری۔جرم کی نشاندھی کرنے والا سزا وار ٹھہرا

Ittehad

پرنسپلز کیسے درخواست برائے پرنسپل شپ کی بذریعہ انٹرنیٹ تصدیق کریں گے

Ittehad

خواتین لیکچررز کی پرموشن لنک ٹریننگ کے لیے الگ درخواست

Ittehad

Leave a Comment