لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب ڈاکٹر عنصر اظہر کے اپنے دستخطوں سے ایک لیٹر تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو بھجوایا گیا ہے جس میں پہلی مرتبہ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے خط میں یہ کہا گیا ہے کہ تمام گریڈ سترہ اٹھارہ اور انیس کے پرموشن کیسز کے ورکنگ پیپرز تین اپریل 2023 بروز سوموار تک ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے دفتر میں پہنچ جانے چاہیں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس خط کی ایک کاپی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب اور ان کے متعلقہ سیکشن کے آفیسر کو بھی بھجوائی گئی ہے