یکم اگست 2022 کی مردانہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق سنیارٹی نمبر 348 سے 400 تک کیسز برائے پرموشن بطور پروفیسر ہمراہ ذیل میں درج دستاویزات کے مکمل کل بائیس نومبر 2024 تک ڈی پی آئی آفیس بھجوائے جائیں تمام ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ کو ہدایات جاری
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) . ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے آج اکیس نومبر 2024 کو ڈویژنل ڈائریکٹرز کو فوری عمل درآمد کے لیے ایک مکتوب بجھوایا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی سنیارٹی لسٹ جو یکم اگست 2022 کو شائع کی گئی کے مطابق گریڈ بیس میں ترقی کے لیے کیسز سنیارٹی نمبر 348 سے 400 تک کل بائیس نومبر 2024 تک ڈی پی آئی آفیس لاہور کو بھجوائے جائیں ان کیسز کے ہمراہ درج ذیل کاغذات منسلک ہونا چاہیں نمبر 1 لیکچرر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر تک کے آجتک کے سی آر ڈوسیر کی اصلی کاپی نمبر 2- سن 2023 تک کے ریکارڈ کا مکمل کوانٹیفیکیشن چارٹ 3-2023 تک کی سالانہ خفیہ رپورٹس پر مشتمل سنوپسس کی بیس کاپیاں 4- آخری تین سالوں کے متعلقہ استاد کے بورڈ / یونیورسٹی کے رزلٹ مقابلتاً بورڈ / یونیورسٹی 5- پرموشن لنکڈ ٹرینگ کے نتیجہ کی کاپی 6- نو انکوئری ,نو ڈیمانڈ اور نو آڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ جو ڈائریکٹر/ ڈپٹی ڈائریکٹر سے تصدیق شدہ ہو 7- قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ تین عدد کاپیاں