Latest News

تیس لاکھ بزرگ امریکیوں کے ذمہ 86 ارب ڈالر کا سٹوڈنٹ لون واجب الادا

لاہور(تعلیمی زاویہ رپورٹ) صرف نوجوان امریکی کالج لون یا سٹوڈنٹ لون کی ادائیگی کے مسئلے سےدو چار نہیں ہیں بلکہ امریکہ کے سینئر سٹیزن تاحال زمانہ طالب علمی میں لیے گئے قرضوں کی ادائیگی کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 30 لاکھ سے زائد امریکی شہری ایسے ہیں جن کی عمر 60 سال ہے اور ان کے ذمے 86 ارب ڈالرز کا قرضہ واجب الادا ہے۔ یہ اعداد و شمار کنوزیومر فنانشل پروٹیکشن بیورو نے جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دو سال پہلے یہ رقم 66 ارب ڈالرز تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینئر سٹیزن اب سوشل سیکیورٹی بینیفٹس کی رقم سے سٹوڈنٹ لون کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ 76 سالہ سیرافیا گلانتے نے سان تیاگو سٹیٹ یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی تھی اور اس کے ذمہ واجب الادا لون کی رقم 40 ہزار ڈالرز ہے۔گلانتے عمر کے اس حصے میں بھی ملازمت کرتی ہیں اور 176 ڈالرز ماہانہ سٹوڈنٹ لون کی مد میں واپس کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ سوشل سیکیورٹی بینیفٹس کی مد سے سٹوڈنٹ لون کی رقم کی کٹوتی کی جائے۔ حکومت اگر یہ فیصلہ کرتی ہے تو لاکھوں لوگ غربت کا شکار ہوجائیں گے۔67 سالہ چارلس ٹراٹ کے ذمہ واجب الادا سٹوڈنٹ لون کی رقم 47 ہزار ڈالرز ہے، ٹراٹ ماہانہ 205 ڈالرز قسط کی صورت میں یہ قرضہ اُتار رہے ہیں. ٹراٹ ایک پرائیویٹ فرم میں بطور کنسلٹنٹ کام کر رہے ہیں.سٹوڈنٹ لون آئندہ صدارتی الیکشن کی مہم کا اہم حصہ ہوگا اور یہ متوقع ہے کہ 50 ہزار ڈالرز تک سٹوڈنٹ لون معاف کیا جاسکتا ہے۔امریکہ میں اعلیٰ تعلیم انتہائی مہنگی ہونے کے باعث عام شہری کے لیے اس کا حصول مشکل ہے جس کے لیے حکومت بینکوں کے ذریعے سے طلباء کو قرض کی رقم فراہم کرنے کا بندوبست کرتی ہے۔ طالب علم تعلیم مکمل کرنے کے بعد قرضے کی اس رقم کو سود سمیت واپس کرنے کے پاپند ہوتے ہیں۔

Related posts

ملتان۔۔ ولایت حسین کالج کے پروفیسر کنور عقیل الرحمان وفات پا گئے

Ittehad

پرائیویٹ کالجز کی اب ۔الکٹرونک رجسٹریشن  ہوگی ۔دس اپریل کو سسٹم کا افتتاح 

Ittehad

ای ایس ٹی اور پی ٹی سی سکول ٹیچررز کو کوالیفیکیشن کی بنیاد پر ایڈوانس انکریمنٹ دے دی گئیں

Ittehad

Leave a Comment