2024 General Notifications Latest News

الیکشن ٹریننگ نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی ہوگی پنجاب کے 8.3 فیصد ملازمین غیر حاضر ہیں

سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کا چیف سیکریٹری پنجاب کے نام خط میں ہر ایک کو ٹریننگ کروانے اور ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت

اسلام آباد۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر سید آصف حسین نے چیف سیکریٹری پنجاب کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروانے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے تمام اگزیکٹو اتھارٹیز آئین کے تحت الیکشن کمیشن سے تعاون کی پابند ہیں دس لاکھ صوبائی اور وفاقی ملازمین کی اس مقصد کے لیے مستعار لی گئی ہیں اور پریذائیڈنگ و اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی دو روزہ ٹریننگ اجکل جاری ہے جو یکم فروری کو مکمل ہو جائے گی تاہم پتہ چلا ہے کہ پنجاب کے 8.5 فیصد سرکاری ملازمین اس ٹریننگ کے لیے غیر حاضر رہ رہے ہیں اس پر الیکشن کمیشن نے سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کسی کو بھی ٹریننگ کو مس کرنے کی اجازت نہیں مرتکب افراد کے خلاف الیکشن کے سیکشن 55 کے تحت انضباطی کارروائی کی جائے آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ شیڈول ٹریننگ میں شرکت ممکن بنائی جائے

Related posts

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ و پیپلا ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر امیر ملک انتقال کر گئے 

Ittehad

اتحاد اساتذہ احتجاج میں بھرپور شرکت کر رہی ہے میڈم فائزہ ساڑھے گیارہ بجے احتجاج کی قیادت کریں گی

Ittehad

تعلیمی ادارے کھولے جائیں کراچی میں مظاہرے

Ittehad

Leave a Comment