2021 HED News Latest News

مزید اڑسٹھ ایسوسی ایٹ پروفیسرز پرموشن رینج میں آ گئے ٹریننگ شروع

جنوری دو ہزار  بیس میں جاری ہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق دو سو اکتیس تک کے مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو جاری پرموشن لنک ٹریننگ میں شامل کر دیا گیا ہے وہ اکتیس مارچ سے شروع پانچ ہفتوں کی ٹریننگ کا حصہ بن گئے ہیں اس سے قبل سنیارٹی نمبر ایک سو ترسٹھ تک کے  ایسوسی ایٹ پروفیسر ز نے اس پرموشن ٹریننگ کا آغاز کیا تھا ایک سو چونسٹھ سے دو سو اکتیس تک کے یہ افراد 2015 میں ہونے والے ڈائریکٹ سلیکٹرز ہیں دو ہزار اکیس میں جاری ہونے والی سنیارٹی لسٹ میں یہ نمبر تین سو اکیس  سے شروع ہو کر تین سو بانوے ہے جب ڈی پی آئی آفیس نے گریڈ بیس میں پڑی پرموشن کوٹے کا حساب لگایا تو دستیاب آسامیاں کی تعداد ڈیڑھ سو سے زائد تھی یوں ان اڑسٹھ ایسوسی ایٹ پروفیسر ز کو پرموشن ٹریننگ میں شمولیت کروا دی گئی دل چسپی رکھنے والے افراد کے لیے دونوں سنیارٹی لسٹوں کے لنک فراہم کیے جا دہے ہیں  

دو ہزار بیس کی لسٹ دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک کو کلک کریں

https://ia.com.pk/wp-content/uploads/2017/11/Current-Final-Seniority-Asso.-Prof.-Male-15-01-20.pdf

دو ہزار اکیس کی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی سنیارٹی لسٹ دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں

https://ia.com.pk/wp-content/uploads/2017/11/11-03-2021-Asso.-Prof.-Male.pdf

Related posts

پرنسپل گورنمنٹ کالج جڑانوالہ مظفر علی ضیاء مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

ملتان ڈویژن کے چودہ مرد کالج اساتذہ سلیکشن کے بعد پرنسپلز تعینات کر دئیے گئے

Ittehad

سندھ حکومت نے دس سے بارہ فیصد ایڈہاک ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ڈی آر اے غائب

Ittehad

Leave a Comment