2021 Akhbaar Latest News

دھرنہ جاری ۔مذاکرات بھی جاری۔ حکومت کے منفی ہتھکنڈے بھی ساتھ ساتھ

دھرنے پر موجود شرکاء کے لیڈران کے ساتھ حکام کی ملاقات ہوئی اسے مذاکرات کا پہلا دور کہا جا رہا ہے  اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھرنے کے لوگ محتلف سمتوں سے اکٹھے ہو رہے ہیں ابھی تک مذاکرات کے دوسرے حصے کی کال نہیں آئی جو متوقع ہے وہاں ایک خاصی تعداد جمع ہو گئی ہے لیڈران خطاب کر رہے اجتماعی رائے جو سامنے آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ مظاہرین اس مرتبہ طے شدہ معاملات کا نوٹیفیکیشن لیے بغیر دھرنا نہیں چھوڑیں گے دوسری بات یہ کہ حکومتی افر صرف وفاقی ملازمین کے لیے ہی کر سکتی ہے جیسا کہ ان کا موقف ہے مگر شرکا میں ایک بڑی تعداد خیبر پختونخوا اور پنجاب کے صوبائی ملازمین کی ہے وہ بضد ہیں کہ صوبائی حکومتوں کو بھی احکامات جاری کیے جائیں دوسرے دور میں ان امور پر بات ہوگی مذاکراتی وفد میں چونکہ صوبوں کی  تنظیموں کے ۔نمائندگان بھی ہیں لہذا اس پر بات یقینی ہے دوسری جانب صوبائی ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی جانب سے ایک لیٹر جاری ہوا ہے جس میں تمام صوبائی سیکریٹری صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر حاضر تمام ملازمین کی فہرستیں بنا کر بھجوائی جائیں اس طرح کی گیدڑ بھپکیاں ایسے مواقع پر لگائی ہی جاتی ہیں

Related posts

پروفیسرز پرموٹ ہونے والوں کے لیے خوشخبری جن کی اپنےشہر میں پوسٹ نہیں ان کی آپ گریڈیشن ہوگی

Ittehad

  ٹرینی اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کی لسٹ میں توسیع ۔۔سترہ مزید خواتین کو شامل کر لیا گیا

Ittehad

پروفیسر فرخ زہرا گیلانی انتقال کرگئیں

Ittehad

Leave a Comment