نورین اختر کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب تعینات کر دیا گیا صہیب اختر مند اسٹبلشمنٹ اور وقاص احمد شہباز کو بجٹ اینڈ اکاونٹس کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے
لاہور ( نمائندہ خصوصی )محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پچاس کالج اساتذہ کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب اور ڈویژنل ڈائریکٹروں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں کی ہیں اور پہلے سے تعینات اسسٹنٹ و ڈپٹی ڈائریکٹرز کو وہاں سے واپس لیکر اگلی تعیناتی کے لیے سیکریٹریٹ کو رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے ہیں گورنمنٹ گریجویٹ ایم اے او کالج کے شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر وقاص احمد شہباز کو لاہور ڈویژن میں ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس جبکہ گورنمنٹ جی ٹی روڈ کالج گجرات کے اسسٹنٹ پروفیسر صہیب اختر مند کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ لاہور ڈویژن تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ نورین اختر کو یہاں سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے