خاتون ڈائریکٹر نے خرابی صحت کی بنا پر ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے سے معذرت کی تھی واپس ڈھوک رتہ کی پرنسپل تعینات کر دیا گیا شیر احمد ستی اس سے قبل بھی اضافی چارچ پرڈائریکٹر رہ چکے ہیں
پروفیسر کنیز فاطمہ چھ دسمبر 2024 کو ڈپارٹمنٹ کے اجتمائی نوٹیفکیشن میں مستقل ڈائریکٹر تعینات ہوئیں تھیں آٹھ ڈائریکٹر کےاس نوٹیفکیشن میں سریل نمبر نمبر چھ پر محترمہ کنیز فاطمہ کے آرڈرز واپس لے لیے گئے ہیں
راولپنڈی ( خبر نگار ) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 6 دسمبر 2024 کو پنجاب کے ڈائریکٹرز کے تعیناتی آرڈرز میں سے نمبر چھ پر تعینات ہونے والی مسمات کنیز فاطمہ کے آرڈرز کو واپس لے لیا گیا ہے اور انہیں دوبارہ ڈھوک رتہ کی پرنسپل مقرر کر دیا ہے انہوں نے خرابی صحت کی بنا پراعلی حکام کو ایسا کرنے کی درخواست کی تھی ان کی جگہ سابق ڈائریکٹر اور حالیہ ایسوسی ایٹ پروفیسر گورڈن کالج راولپنڈی پروفیسر شیر محمد ستی کو ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے وہ اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اور بعد میں کچھ مدت کے لیے بطور ڈائریکٹر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں شیر محمد ستی بیس مئی 2025,کو مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرمنٹ ہو جائیں گے